English Translation
Salih ibn Salih al-Hamdani narrated from al-Sha'bi who said: I saw a man from Khurasan who asked al-Sha'bi: "The people of our land say that if a man frees his slave-girl and then marries her, it is like one who rides his sacrificial animal." Al-Sha'bi said: Abu Burdah ibn Abi Musa narrated to me from his father that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Three types of people will receive a double reward: a person from the People of the Book who believed in his own prophet and then believed in me — he will have a double reward; a slave who fulfills his duty to Allah and his duty to his master — he will have a double reward; and a man who has a slave-girl, feeds her well, educates her well, then frees her and marries her — he will have a double reward." Then al-Sha'bi said to the Khurasani: "Take this hadith without any effort, for a man would travel all the way to Madinah for less than this."
Urdu Translation
سیدنا صالح بن صالح الہمدانی، شعبی سے روایت کرتے ہیں کہتے ہیں کہمیں نے ایک شخص کو دیکھا جو کہ خراسان کا رہنے والا تھا اس نے شعبی سے پوچھا کہ ہمارے ملک کے لوگ کہتے ہیں کہ جو شخص اپنی لونڈی کو آزاد کر کے پھر اس سے نکاح کر لے تو اس کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی قربانی کے جانور پر سواری کرے۔ شعبی نے کہا کہ مجھ سے ابوبردہ بن ابی موسیٰ نے بیان کیا، انہوں نے اپنے والد سے کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا”تین قسم کے آدمیوں کو دوہرا ثواب ملے گا۔”ایک تو وہ شخص جو اہل کتاب میں سے ہو“(یعنی یہودی یا نصرانی) اپنے پیغمبر پر ایمان لایا ہو اور پھر میرا زمانہ پائے اور مجھ پر بھی ایمان لائے، میری پیروی کرے اور مجھے سچا جانے گا تو اس کو دوہرا ثواب ہے۔ اور ایک اس غلام کو جو اللہ کا حق ادا کرے اور اپنے مالک کا بھی، اس کو دوہرا ثواب ہے۔ اور ایک اس شخص کو جس کے پاس ایک لونڈی ہو، پھر اچھی طرح اس کو کھلائے اور پلائے اس کے بعد اچھی طرح تعلیم و تربیت کرے، پھر اس کو آزاد کر کے اس سے نکاح کر لے تو اس کو بھی دوہرا ثواب ہے۔ پھر شعبی نے خراسانی سے کہا کہ تو یہ حدیث بغیر محنت کئے لے لے، نہیں تو ایک شخص اس سے چھوٹی حدیث کیلئے مدینے تک سفر کیا کرتا تھا۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 21]
