English Translation
Narrated Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him): The Messenger of Allah (peace be upon him) said, "The Angel of Death (Azra'il, peace be upon him) came to Musa (peace be upon him) and said, 'O Musa, answer the call of your Lord (that is, it is the time of death).' Musa (peace be upon him) struck him a blow on the eye that put out his eye. He returned to Allah and said, 'O Lord, You sent me to a servant who does not wish to die, and he has put out my eye.' Allah restored his eye and said, 'Go again to My servant and say, if you wish to live, place your hand on the back of a bull, and for as many hairs as your hand covers, you will live that many more years.' Musa (peace be upon him) said, 'O Lord, what will happen after that?' He said, 'After that comes death.' Musa (peace be upon him) said, 'Then it is better to die now. O my Lord, grant me death at the distance of a stone's throw from the holy land.'" The Messenger of Allah (peace be upon him) said, "By Allah, if I were there, I would show you the grave of Musa (peace be upon him), which is beside the red sand-hill by the roadside." [Mukhtasar Sahih Muslim, Hadith: 1613]
Urdu Translation
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا: موت کے فرشتے (عزرائیل علیہ السلام) سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے پاس آئے اور عرض کیا کہ اے موسیٰ! اپنے پروردگار کی پکار پر لبیک کہو (یعنی موت کا وقت ہے) تو سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے ان کی آنکھ پر ایک طمانچہ مارا، جس سے ان کی آنکھ پھوٹ گئی۔ وہ لوٹ کر اللہ تعالیٰ کے پاس گئے اور عرض کیا کہ اے مالک! تو نے مجھے ایسے بندے کے پاس بھیجا کہ وہ مرنا نہیں چاہتا، اس نے میری آنکھ پھوڑ دی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی آنکھ پھر درست کر دی اور فرمایا کہ پھر میرے بندے کے پاس جا اور کہہ کہ اگر تو جینا چاہتا ہے تو اپنا ہاتھ ایک بیل کی پیٹھ پر رکھ، اور جتنے بالوں کو تیرا ہاتھ ڈھانپ لے گا، اتنے برس تو اور زندہ رہے گا۔ سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے عرض کیا کہ اے پروردگار! اس کے بعد کیا ہو گا؟ فرمایا کہ اس کے بعد پھر مرنا ہو گا۔ سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے عرض کیا کہ پھر تو ابھی مرنا بہتر ہے۔ اے میرے مالک مجھے مقدس زمین سے ایک پتھر کی مار کے فاصلہ پر موت دے۔ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ اللہ کی قسم اگر میں وہاں ہوتا تو میں تمہیں سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی قبر بتا دیتا جو کہ راستہ کے ایک جانب سرخ ریت کے ٹیلے کے پاس ہے۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1613]
