English Translation
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Allah the Exalted says: 'Whoever shows hostility to a friend of Mine, I declare war on him.'"
Urdu Translation
ابوسلمہ بن عبدالرحمن سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہجب رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ ایک کی بیماری دوسرے کو نہیں لگتی اور صفر اور ہامہ کی کوئی اصل نہیں تو ایک دیہاتی بولا کہ یا رسول اللہ! اونٹوں کا کیا حال ہے؟ ریت میں ایسے صاف ہوتے ہیں جیسے کہ ہرن اور پھر ایک خارشی اونٹ ان میں جاتا ہے اور سب کو خارشی کر دیتا ہے؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ پھر پہلے اونٹ کو کس نے خارشی کیا تھا؟۔ ایک دوسری روایت میں ہے کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ عدوی، طیرہ، صفر اور ہامہ کوئی چیز نہیں ہیں۔ (عدوی سے مراد کسی بیماری کا متعدی (اچھوت) ہونا، طیرۃ کا مطلب کسی چیز سے بدفالی پکڑنا، صفر سے مراد صفر کے مہینہ کو منحوس سمجھنا، جیسے آج بھی کچھ لوگ سمجھتے ہیں اور ھامہ سے مراد الّو ہے کہ جسے عرب منحوس سمجھتے تھے)۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1486]
