English Translation
Abu Ayyub al-Ansari (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "It is not permissible for a Muslim to abandon his brother for more than three nights. They meet and each one turns away from the other. The better of the two is the one who initiates the greeting of peace."
Urdu Translation
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے صحابہ میں سے کچھ لوگ سفر میں تھے اور عرب کے کسی قبیلہ کے پاس سے گزرے، ان سے مہمان نوازی چاہی تو انہوں نے مہمانی نہ کی۔ وہ کہنے لگے کہ تم میں سے کسی کو منتر یاد ہے؟ ان کے سردار کو بچھو نے کاٹا تھا۔ صحابہ میں سے ایک شخص بولا کہ ہاں مجھے منتر آتا ہے۔ پھر اس نے سورۃ الفاتحہ پڑھ کر اسے دم کیا تو وہ اچھا ہو گیا۔ پس انہیں بکریوں کا ایک گلہ دیا گیا، تو انہوں نے نہ لیا اور یہ کہا کہ میں رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے پوچھ لوں۔ پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس آ کر بیان کیا اور کہا کہ یا رسول اللہ! اللہ کی قسم میں نے کچھ نہیں کیا سوائے سورۃ الفاتحہ کے۔ آپصلی اللہ علیہ وسلممسکرائے اور فرمایا کہ تجھے کیسے معلوم ہوا کہ وہ منتر ہے؟ پھر فرمایا کہ وہ بکریوں کا گلہ لے لے اور اپنے ساتھ ایک حصہ میرے لئے بھی لگانا (کیونکہ قرآن نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمپر نازل ہوا تھا)۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1449]
