English Translation
Aishah (may Allah be pleased with her) narrated that she bought a cushion cover with images on it. When the Prophet saw it, he stood at the door and would not enter. She recognized his displeasure and said: "O Messenger of Allah! I repent to Allah and His Messenger — what is my sin?" He said: "What is this cushion?" She said: "I bought it for you to sit on and lean against." He said: "Those who made these images will be punished — they will be told: 'Give life to what you have created.' Angels do not enter a house with images." In another narration: "I made two cushions from it, and the Prophet would recline on them in the house."
Urdu Translation
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہانہوں نے ایک گدیلا (گدے کے اوپر کا کپڑا) خریدا، جس میں تصویریں تھیں۔ جب رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے اس کو دیکھا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمدروازے پر کھڑے رہے اور اندر داخل نہ ہوئے۔ میں نے پہچان لیا کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمکے چہرے مبارک پر رنج ہے۔ میں نے کہا کہ یا رسول اللہ! میں اللہ اور اس کے رسول کے سامنے توبہ کرتی ہوں، میرا کیا گناہ ہے؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ یہ گدیلا کیسا ہے؟ میں نے کہا کہ میں نے اس کو آپصلی اللہ علیہ وسلمکے بیٹھنے اور تکیہ لگانے کے لئے خریدا ہے، تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ جنہوں نے یہ تصویریں بنائیں ان کو عذاب ہو گا اور ان سے کہا جائے گا کہ ان میں جان ڈالو۔ پھر فرمایا کہ جس گھر میں تصویریں ہوں، وہاں فرشتے نہیں آتے۔ اور ایک روایت میں ہے کہ میں نے اس کے دو تکیے بنالئے اور آپصلی اللہ علیہ وسلماس پر گھر میں آرام فرماتے تھے۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1368]
