English Translation
Mu'adh ibn Jabal (may Allah be pleased with him) said: I was riding behind the Messenger of Allah (peace be upon him) on a mount, with nothing between us but the back of the saddle. He said: "O Mu'adh ibn Jabal!" I replied: "At your service, O Messenger of Allah!" He rode on for a while, then said again: "O Mu'adh ibn Jabal!" I said: "At your service, O Messenger of Allah!" He rode on again, then said: "O Mu'adh ibn Jabal!" I said: "At your service, O Messenger of Allah!" He said: "Do you know what Allah's right upon His servants is?" I said: "Allah and His Messenger know best." He said: "Allah's right upon His servants is that they worship Him alone and associate no partner with Him." He rode on for a while, then said: "O Mu'adh ibn Jabal!" I said: "At your service, O Messenger of Allah!" He said: "Do you know what the right of the servants upon Allah is if they do that?" I said: "Allah and His Messenger know best." He said: "That He will not punish them."
Urdu Translation
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہمیں سواری پر رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے ہمراہ پیچھے بیٹھا ہوا تھا، میرے اور آپصلی اللہ علیہ وسلمکے درمیان سوائے پالان کی پچھلی لکڑی کے کچھ نہ تھا۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا اے معاذ بن جبل! میں نے عرض کیا کہ میں حاضر ہوں آپ کی خدمت میں اور آپ کا فرمانبردار ہوں یا رسول اللہ! پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمتھوڑی دیر چلے اس کے بعد فرمایا کہ اے معاذ بن جبل! میں نے کہا یا رسول اللہ! فرمانبردار آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔ پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمتھوڑی دیر چلے اس کے بعد فرمایا کہ اے معاذ بن جبل! میں نے کہا یا رسول اللہ! فرمانبردار آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ تو جانتا ہے اللہ کا حق بندوں پر کیا ہے؟ میں نے کہا کہ اللہ اور اس کا رسول خوب جانتا ہے۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ اللہ کا حق بندوں پر یہ ہے کہ اسی کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کریں۔ پھر آپ تھوڑی دیر چلے پھر فرمایا کہ اے معاذ بن جبل! میں نے کہا یا رسول اللہ! میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوں اور آپ کا فرمانبردار ہوں۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ تو جانتا ہے کہ جب بندے یہ کام کریں تو ان کا اللہ پر کیا حق ہے؟ جب بندے یہ کام کریں (یعنی اسی کی عبادت کریں، کسی کو اس کے ساتھ شریک نہ کریں) میں نے کہا کہ اللہ اور اس کا رسول خوب جانتا ہے۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ وہ حق یہ ہے کہ اللہ ان کو عذاب نہ کرے۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 13]
