English Translation
Usamah ibn Zayd (may Allah be pleased with him) said, when people told him to go speak to Uthman: "Do you think I have not spoken to him privately? By Allah, I have spoken to him about what was between him and me, but I did not wish to be the first to open a door that should not be opened. And I do not say of any ruler over me that he is the best of people. I heard the Messenger of Allah (peace be upon him) say: 'A man will be brought on the Day of Resurrection and thrown into Hellfire. His intestines will come out, and he will circle around them as a donkey goes around a millstone. The people of Hellfire will gather around him and ask: What happened to you? Did you not used to enjoin good and forbid evil? He will say: I used to enjoin good but did not practice it myself, and I used to forbid evil but committed it myself.'"
Urdu Translation
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہان سے کہا گیا کہ تم سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس جا کر ان سے گفتگو نہیں کرتے؟ انہوں نے کہا کہ تم کیا سمجھتے ہو کہ میں ان سے گفتگو نہیں کرتا میں تم کو سناؤں؟ اللہ کی قسم میں ان سے باتیں کر چکا جو مجھے اپنے اور ان کے درمیان کرنا تھیں، البتہ میں نے یہ نہیں چاہا کہ وہ بات کھولوں جس کا کھولنے والا پہلے میں ہی ہوں اور میں کسی کو جو مجھ پر حاکم ہو یہ نہیں کہتا کہ وہ سب لوگوں میں بہتر ہے (یعنی خوشامد نہیں کرتا)۔ میں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے سنا آپصلی اللہ علیہ وسلمفرماتے تھے کہ قیامت کے دن ایک شخص لایا جائے گا پھر وہ جہنم میں ڈالا جائے گا، تو اس کے پیٹ کی آنتیں باہر نکل آئیں گی وہ ان کو لئے گدھے کی طرح جو چکی پیستا ہے، چکر لگائے گا اور جہنم والے اس کے پاس اکٹھے ہوں گے اور پوچھیں گے کہ اے فلاں! تجھے کیا ہوا؟ کیا تو اچھی بات کا حکم نہیں کرتا تھا اور بری بات سے منع نہیں کرتا تھا؟ وہ کہے گا کہ میں ایسا تو کرتا تھا لیکن دوسروں کو اچھی بات کا حکم کرتا اور خود نہیں کرتا تھا اور دوسروں کو بری بات سے منع کرتا اور خود اس سے باز نہیں رہتا تھا۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1238]
