English Translation
Al-Sunabihiyy narrated from Ubadah ibn al-Samit (may Allah be pleased with him) who said: I went to him when he was near death. I began to cry, so he said: "Wait, why do you cry? By Allah, if I am asked to bear witness, I will testify in your favor; if my intercession is accepted, I will intercede for you; and if I have the ability, I will benefit you." Then he said: "By Allah, there is no hadith that I heard from the Messenger of Allah (peace be upon him) in which there was good for you except that I have conveyed it to you — except one hadith which I shall tell you now, since my soul is departing. I heard the Messenger of Allah (peace be upon him) say: 'Whoever testifies that there is no god worthy of worship except Allah and that Muhammad is the Messenger of Allah, Allah will make the Hellfire forbidden for him.'"
Urdu Translation
صنابحی، سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہمیں ان کے پاس گیا اور وہ اس وقت قریب المرگ تھے۔ میں رونے لگا تو انہوں نے کہا کہ ٹھہرو، روتے کیوں ہو؟ اللہ کی قسم اگر میں گواہ بنایا جاؤں گا تو تیرے لئے (ایمان کی) گواہی دوں گا اور اگر میری سفارش کام آئے گی تو تیری سفارش کروں گا اور اگر مجھے طاقت ہو گی تو تجھ کو فائدہ دوں گا۔ پھر کہا اللہ کی قسم نہیں کوئی ایسی حدیث جو کہ میں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے سنی اور اس میں تمہاری بھلائی تھی مگر یہ کہ میں نے اسے تم سے بیان کر دیا البتہ ایک حدیث میں نے اب تک بیان نہیں کی، وہ آج بیان کرتا ہوں اس لئے کہ میری جان جانے کو ہے۔ میں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے سنا آپصلی اللہ علیہ وسلمفرماتے تھے کہ جو شخص گواہی دے (یعنی دل سے یقین کرے اور زبان سے اقرار) کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور بیشک محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں تو اللہ تعالیٰ اس پر جہنم کو حرام کر دے گا۔ (یعنی ہمیشہ جہنم میں رہنے کو یا جہنم کے اس طبقہ کو جس میں ہمیشہ رہنے والے کافر ڈالے جائیں گے)۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 11]
