Arabic (Original)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَهَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ، قَالَ سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ لَمْ يَخْرُجْ إِلَيْنَا نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ثَلاَثًا فَأُقِيمَتِ الصَّلاَةُ فَذَهَبَ أَبُو بَكْرٍ يَتَقَدَّمُ فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِالْحِجَابِ فَرَفَعَهُ فَلَمَّا وَضَحَ لَنَا وَجْهُ نَبِيِّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَا نَظَرْنَا مَنْظَرًا قَطُّ كَانَ أَعْجَبَ إِلَيْنَا مِنْ وَجْهِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم حِينَ وَضَحَ لَنَا - قَالَ - فَأَوْمَأَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِيَدِهِ إِلَى أَبِي بَكْرٍ أَنْ يَتَقَدَّمَ وَأَرْخَى نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الْحِجَابَ فَلَمْ نَقْدِرْ عَلَيْهِ حَتَّى مَاتَ .
English Translation
Muhammad ibn al-Muthanna and Harun ibn Abdullah narrated to us, both said: Abd al-Samad narrated to us, he said: I heard my father narrating, he said: Abd al-Aziz narrated to us, from Hadrat Anas (may Allah be well pleased with him), who said: The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) did not come out to us for three days (during his illness). One day the prayer was about to commence and Hadrat Abu Bakr Siddiq (may Allah be well pleased with him) was stepping forward (to lead the prayer), when the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) moved toward the curtain (of his blessed chamber) and lifted it. When the blessed countenance of the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) became visible to us, never had we seen a sight more beloved to us than the face of the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) as it appeared before us. He said: Then the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) signaled with his blessed hand to Hadrat Abu Bakr (may Allah be well pleased with him) to step forward, and the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) drew the curtain. He was not able to come out (again) until he passed away.
Urdu Translation
ہم سے محمد بن مثنیٰ اور ہارون بن عبد اللہ نے بیان کیا، دونوں نے کہا: ہم سے عبد الصمد نے بیان کیا، فرمایا: میں نے اپنے والد کو حدیث بیان کرتے سنا، فرمایا: ہم سے عبد العزیز نے بیان کیا، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، فرمایا: نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم (بیماری کے ایام میں) تین دن ہماری طرف باہر تشریف نہ لائے۔ (انہی دنوں میں سے) ایک دن نماز کھڑی کی گئی اور حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ آگے بڑھنے لگے تو نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم (حجرۂ مبارکہ کے) پردے کی طرف بڑھے اور اسے اٹھایا۔ جب ہمارے سامنے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا رخِ انور نمایاں ہوا تو ہم نے کبھی ایسا منظر نہ دیکھا تھا جو ہمیں نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے چہرۂ مبارک کے نظارے سے، جب وہ ہمارے سامنے نمایاں ہوا، زیادہ حسین اور پسندیدہ ہو۔ فرمایا: پھر نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے دستِ مبارک سے حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اشارہ فرمایا کہ وہ آگے بڑھیں اور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے پردہ گرا دیا، پھر آپ وصال تک ایسا (باہر تشریف لانا) نہ فرما سکے۔
