Arabic (Original)
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ الْمِسْمَعِيُّ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنَا أَبِي ح، وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ، كُلُّ هَؤُلاَءِ عَنْ قَتَادَةَ، فِي هَذَا الإِسْنَادِ بِمِثْلِهِ . وَفِي حَدِيثِ جَرِيرٍ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ قَتَادَةَ مِنَ الزِّيَادَةِ " وَإِذَا قَرَأَ فَأَنْصِتُوا " . وَلَيْسَ فِي حَدِيثِ أَحَدٍ مِنْهُمْ " فَإِنَّ اللَّهَ قَالَ عَلَى لِسَانِ نَبِيِّهِ صلى الله عليه وسلم سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ " . إِلاَّ فِي رِوَايَةِ أَبِي كَامِلٍ وَحْدَهُ عَنْ أَبِي عَوَانَةَ . قَالَ أَبُو إِسْحَاقَ قَالَ أَبُو بَكْرِ ابْنُ أُخْتِ أَبِي النَّضْرِ فِي هَذَا الْحَدِيثِ فَقَالَ مُسْلِمٌ تُرِيدُ أَحْفَظَ مِنْ سُلَيْمَانَ فَقَالَ لَهُ أَبُو بَكْرٍ فَحَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ فَقَالَ هُوَ صَحِيحٌ يَعْنِي وَإِذَا قَرَأَ فَأَنْصِتُوا . فَقَالَ هُوَ عِنْدِي صَحِيحٌ . فَقَالَ لِمَ لَمْ تَضَعْهُ هَا هُنَا قَالَ لَيْسَ كُلُّ شَىْءٍ عِنْدِي صَحِيحٍ وَضَعْتُهُ هَا هُنَا . إِنَّمَا وَضَعْتُ هَا هُنَا مَا أَجْمَعُوا عَلَيْهِ .
English Translation
Hadrat Abu Bakr ibn Abi Shayba narrated to us, he said Abu Hadrat Usama narrated to us from Sa'id ibn Abi Aruba, (and alternatively) Abu Ghassan al-Misma'i narrated to us, he said Hadrat Mu'adh ibn Hisham narrated to us, (he said) my father narrated to me, (and alternatively) Ishaq ibn Ibrahim narrated to us, Jarir informed us from Sulayman al-Taymi — all of them narrated from Qatada with the same chain like the previous hadith. However, in the hadith of Jarir from Sulayman from Qatada, there is the addition: 'And when (the Imam) recites, then listen attentively.' And in none of their narrations are the words 'Allah the Exalted said upon the tongue of His Prophet (blessings and peace of Allah be upon him): Sami' Allahu liman hamidah,' except in the narration of Abu Kamil alone from Abu Awana. Abu Ishaq said: Hadrat Abu Bakr, the nephew of Abu al-Nadr, discussed this hadith, and Imam Muslim (may Allah have mercy on him) said: Do you need a greater memorizer than Sulayman? Hadrat Abu Bakr said: What about the hadith of Hadrat Abu Hurayra (may Allah be well pleased with him), meaning 'when (the Imam) recites, remain silent'? He (Imam Muslim) said: It is authentic in my view. He (Hadrat Abu Bakr) said: Why then did you not include it here? He (Imam Muslim) said: Not everything that is authentic in my view have I placed here; I have only placed here those (hadiths) upon whose authenticity there is consensus.
Urdu Translation
ہم سے حضرت ابو بکر بن ابی شیبہ نے حدیث بیان کی، کہا ہم سے ابو اسامہ نے سعید بن ابی عروبہ سے حدیث بیان کی، (ح) اور ہم سے ابو غسان مسمعی نے حدیث بیان کی، کہا ہم سے حضرت معاذ بن ہشام نے حدیث بیان کی، (کہا) مجھ سے میرے والد نے حدیث بیان کی، (ح) اور ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے حدیث بیان کی، ہمیں جریر نے سلیمان تیمی سے خبر دی — ان سب نے قتادہ سے اسی سند کے ساتھ سابقہ حدیث کی مانند روایت کی۔ البتہ جریر نے سلیمان سے، انہوں نے قتادہ سے جو حدیث بیان کی اس میں یہ اضافہ ہے: "اور جب (امام) قراءت کرے تو تم خاموشی سے سنو۔" اور ان میں سے کسی کی حدیث میں 'اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی زبان سے فرمایا: سمع اللہ لمن حمدہ' کے الفاظ نہیں ہیں، سوائے ابو کامل کی ابو عوانہ سے روایت کے۔ ابو اسحاق نے کہا: ابو نضر کے بھانجے حضرت ابو بکر نے اس حدیث کے بارے میں (بات) کی، تو امام مسلم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا: تمہیں سلیمان سے بڑا حافظ چاہیے؟ حضرت ابو بکر نے عرض کیا: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث (کا کیا حکم ہے)؟ یعنی 'جب (امام) قراءت کرے تو تم خاموش رہو'۔ (امام مسلم نے) فرمایا: وہ میرے نزدیک صحیح ہے۔ (حضرت ابو بکر نے) عرض کیا: آپ نے اسے یہاں (اپنی کتاب میں) کیوں نہیں رکھا؟ (امام مسلم نے) فرمایا: ہر وہ چیز جو میرے نزدیک صحیح ہے میں نے اسے یہاں نہیں رکھا، میں نے یہاں صرف وہ (احادیث) رکھی ہیں جن (کی صحت) پر (محدثین نے) اتفاق کیا ہے۔
