Arabic (Original)
و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ قَالَ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو هَانِئٍ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ مُسْلِمِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ سَيَكُونُ فِي آخِرِ أُمَّتِي أُنَاسٌ يُحَدِّثُونَكُمْ مَا لَمْ تَسْمَعُوا أَنْتُمْ وَلَا آبَاؤُكُمْ فَإِيَّاكُمْ وَإِيَّاهُمْ.
English Translation
Muhammad ibn 'Abdullah ibn Numayr and Zuhayr ibn Harb narrated to me, both said: 'Abdullah ibn Yazid narrated to us, Sa'id ibn Abi Ayyub narrated to me, Abu Hani' narrated to me from Abu Hadrat 'Uthman Muslim ibn Yasar, from Hadrat Abu Hurayrah (may Allah be well pleased with him), from the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), who stated: 'There will be in the latter part of my nation people who will narrate to you things that neither you nor your forefathers heard. So beware of them.'
Urdu Translation
مجھ سے محمد بن عبداللہ بن نمیر اور زہیر بن حرب نے بیان کیا، دونوں نے کہا: ہم سے عبداللہ بن یزید نے بیان کیا، کہا مجھے سعید بن ابی ایوب نے حدیث سنائی، کہا مجھے ابو ہانی نے ابو حضرت عثمان مسلم بن یسار سے، انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کی کہ آپ نے ارشاد فرمایا: ''میری امت کے آخری زمانے میں ایسے لوگ ہوں گے جو تمہیں ایسی باتیں سنائیں گے جو نہ تم نے سنی ہوں گی اور نہ تمہارے آباء و اجداد نے، پس تم ان سے بچتے رہنا۔''
