Arabic (Original)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنَا أَبِي ح، وَحَدَّثَنِي حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، كِلاَهُمَا عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ، قَالَ قُلْتُ لأَبِي ذَرٍّ لَوْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لَسَأَلْتُهُ فَقَالَ عَنْ أَىِّ شَىْءٍ كُنْتَ تَسْأَلُهُ قَالَ كُنْتُ أَسْأَلُهُ هَلْ رَأَيْتَ رَبَّكَ قَالَ أَبُو ذَرٍّ قَدْ سَأَلْتُ فَقَالَ " رَأَيْتُ نُورًا " .
English Translation
'Abdullah bin Shaqiq reported: I said to Hadrat Abu Dharr (may Allah be well pleased with him): Had I seen the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), I would have asked him. He said: What is that thing you wanted to inquire of him? He said: I wanted to ask him whether he had seen his Lord. Hadrat Abu Dharr (may Allah be well pleased with him) said: I in fact inquired of him, and he (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'I saw Light.'
Urdu Translation
ہشام اور ہمام دونوں نے دو مختلف سندوں کے ساتھ قتادہ سے حدیث بیان کی، انہوں نے عبد اللہ بن شقیق سے، انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابو ذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا: اگر میں رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھتا تو آپ سے سوال کرتا۔ حضرت ابو ذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: تم ان سے کس چیز کے بارے میں سوال کرتے؟ عبد اللہ بن شقیق نے کہا: میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کرتا کہ کیا آپ نے اپنے رب کو دیکھا ہے۔ حضرت ابو ذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: میں نے آپ سے (یہی) سوال کیا تھا تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا: ''میں نے نور دیکھا۔''
