Arabic (Original)
وَحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، حَدَّثَنَا ابْنُ عَمِّ، نَبِيِّكُمْ صلى الله عليه وسلم ابْنُ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَرَرْتُ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي عَلَى مُوسَى بْنِ عِمْرَانَ - عَلَيْهِ السَّلاَمُ - رَجُلٌ آدَمُ طُوَالٌ جَعْدٌ كَأَنَّهُ مِنْ رِجَالِ شَنُوءَةَ وَرَأَيْتُ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ مَرْبُوعَ الْخَلْقِ إِلَى الْحُمْرَةِ وَالْبَيَاضِ سَبِطَ الرَّأْسِ " . وَأُرِيَ مَالِكًا خَازِنَ النَّارِ وَالدَّجَّالَ . فِي آيَاتٍ أَرَاهُنَّ اللَّهُ إِيَّاهُ فَلاَ تَكُنْ فِي مِرْيَةٍ مِنْ لِقَائِهِ . قَالَ كَانَ قَتَادَةُ يُفَسِّرُهَا أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَدْ لَقِيَ مُوسَى عَلَيْهِ السَّلاَمُ .
English Translation
Hadrat Abu al-'Aliya (may Allah have mercy upon him) reported: The cousin of your Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), i.e. Hadrat Ibn 'Abbas (may Allah be well pleased with them both), told us that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'On the night of my Night Journey I passed by Musa bin 'Imran (blessings and peace of Allah be upon him) — a man light brown in complexion, tall, well-built as if he was one of the men of the Shanu'a (tribe). And I saw 'Isa son of Mary (blessings and peace of Allah be upon him) — a man of medium stature with a white and red complexion and straight hair.' Among the many signs that Allah, the Exalted, showed him (blessings and peace of Allah be upon him), he also mentioned Malik, the guardian of the Fire, and the Dajjal.
Urdu Translation
شیبان بن عبد الرحمن نے قتادہ کے حوالے سے سابقہ سند کے ساتھ حدیث سنائی کہ ہمیں تمہارے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے چچازاد (حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما) نے حدیث سنائی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''میں اسراء کی رات موسیٰ بن عمران علیہ السلام کے پاس سے گزرا، وہ گندمی رنگ، طویل قامت کے گٹھے ہوئے جسم کے انسان تھے، جیسے قبیلہ شنوءہ کے مردوں میں سے ہوں۔ اور میں نے عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام کو دیکھا، ان کا قد درمیانہ، رنگ سرخ و سفید اور سر کے بال سیدھے تھے۔'' (سفر معراج کے دوران میں) ان بہت سی نشانیوں میں سے جو اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو دکھائیں، آپ نے دوزخ کے داروغے مالک اور دجال کا بھی ذکر فرمایا۔
