Arabic (Original)
وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ، قَالَ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ، قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو هَانِئٍ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، مُسْلِمِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَالَ " سَيَكُونُ فِي آخِرِ أُمَّتِي أُنَاسٌ يُحَدِّثُونَكُمْ مَا لَمْ تَسْمَعُوا أَنْتُمْ وَلاَ آبَاؤُكُمْ فَإِيَّاكُمْ وَإِيَّاهُمْ " .,وَحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَرْمَلَةَ بْنِ عِمْرَانَ التُّجِيبِيُّ، قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو شُرَيْحٍ، أَنَّهُ سَمِعَ شَرَاحِيلَ بْنَ يَزِيدَ، يَقُولُ أَخْبَرَنِي مُسْلِمُ بْنُ يَسَارٍ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يَكُونُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ دَجَّالُونَ كَذَّابُونَ يَأْتُونَكُمْ مِنَ الأَحَادِيثِ بِمَا لَمْ تَسْمَعُوا أَنْتُمْ وَلاَ آبَاؤُكُمْ فَإِيَّاكُمْ وَإِيَّاهُمْ لاَ يُضِلُّونَكُمْ وَلاَ يَفْتِنُونَكُمْ " .
English Translation
Muhammad ibn 'Abdullah ibn Numayr and Zuhayr ibn Harb narrated to me, both said: 'Abdullah ibn Yazid narrated to us, Sa'id ibn Abi Ayyub narrated to me, Abu Hani' narrated to me from Abu Hadrat 'Uthman Muslim ibn Yasar, from Hadrat Abu Hurayrah (may Allah be well pleased with him), from the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), who stated: 'There will be in the latter part of my nation people who will narrate to you things that neither you nor your forefathers heard. So beware of them.' Also, Harmalah ibn Yahya ibn 'Abdullah ibn Harmalah ibn 'Imran al-Tujibi narrated to me, Ibn Wahb narrated to us, Abu Shurayh narrated to me that he heard Sharahil ibn Yazid say: Muslim ibn Yasar informed me that he heard Hadrat Abu Hurayrah (may Allah be well pleased with him) say: The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'In the last times there will be charlatan liars who will bring you narrations that neither you nor your forefathers heard. So beware of them, lest they misguide you and lead you into tribulation.'
Urdu Translation
مجھ سے محمد بن عبداللہ بن نمیر اور زہیر بن حرب نے بیان کیا، دونوں نے کہا: ہم سے عبداللہ بن یزید نے بیان کیا، کہا مجھے سعید بن ابی ایوب نے حدیث سنائی، کہا مجھے ابو ہانی نے ابو حضرت عثمان مسلم بن یسار سے، انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کی کہ آپ نے ارشاد فرمایا: ''میری امت کے آخری زمانے میں ایسے لوگ ہوں گے جو تمہیں ایسی احادیث سنائیں گے جو نہ تم نے سنی ہوں گی اور نہ تمہارے آباء نے، پس تم ان سے بچتے رہنا۔'' نیز مجھ سے حرملہ بن یحییٰ بن عبداللہ بن حرملہ بن عمران تجیبی نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن وہب نے بیان کیا، کہا مجھے ابو شریح نے حدیث سنائی کہ انہوں نے شراحیل بن یزید کو فرماتے سنا: مجھے مسلم بن یسار نے خبر دی کہ انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو فرماتے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''آخری زمانے میں ایسے دجال (فریب کار) کذاب ہوں گے جو تمہارے پاس ایسی احادیث لائیں گے جو نہ تم نے سنی ہوں گی نہ تمہارے آباء نے، تم ان سے بچتے رہنا (مبادا) وہ تمہیں گمراہ کر دیں اور تمہیں فتنے میں ڈال دیں۔''
