Arabic (Original)
وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، وَابْنُ أَبِي عُمَرَ، قَالَ زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَبِيدٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " لاَ تَغْلِبَنَّكُمُ الأَعْرَابُ عَلَى اسْمِ صَلاَتِكُمْ أَلاَ إِنَّهَا الْعِشَاءُ وَهُمْ يُعْتِمُونَ بِالإِبِلِ " .
English Translation
Hadrat Zuhair ibn Harb and Ibn Abi 'Umar narrated to me — Zuhair said: Sufyan ibn 'Uyainah narrated to us from Ibn Abi Labid — who narrated from Abu Salamah, who narrated from Hadrat 'Abdullah ibn 'Umar (may Allah be well pleased with them both), who said: I heard the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) say: 'Let the bedouins not overpower you regarding the name of your prayer. Indeed it is 'Isha. They milk their camels late (in the dark) and hence call it 'Atamah (the prayer of darkness).'
Urdu Translation
زہیر بن حرب اور ابن ابی عمر نے مجھے حدیث بیان کی — زہیر نے کہا ہمیں سفیان بن عیینہ نے ابن ابی لبید سے حدیث سنائی — انہوں نے ابو سلمہ سے اور انہوں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ''تمہاری نماز کے نام پر تمہارے دیہاتی لوگ غالب نہ آ جائیں، خبردار! یہ عشاء ہے۔ وہ اونٹنیوں کا دودھ دوہنے کی وجہ سے اندھیرا کر دیتے ہیں (اور اندھیرے — عتمہ — کی بنا پر اس وقت پڑھی جانے والی نماز کو صلاۃ العتمہ یعنی اندھیرے کی نماز کہتے ہیں)۔''
