Arabic (Original)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَابْنُ، بَشَّارٍ قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي حَصِينٍ، وَالأَشْعَثِ بْنِ سُلَيْمٍ، أَنَّهُمَا سَمِعَا الأَسْوَدَ بْنَ هِلاَلٍ، يُحَدِّثُ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يَا مُعَاذُ أَتَدْرِي مَا حَقُّ اللَّهِ عَلَى الْعِبَادِ " . قَالَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ . قَالَ " أَنْ يُعْبَدَ اللَّهُ وَلاَ يُشْرَكَ بِهِ شَىْءٌ - قَالَ - أَتَدْرِي مَا حَقُّهُمْ عَلَيْهِ إِذَا فَعَلُوا ذَلِكَ " . فَقَالَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ . قَالَ " أَنْ لاَ يُعَذِّبَهُمْ " .
English Translation
Shu'bah narrated from Abu Husayn and al-Ash'ath ibn Sulaym, both of whom heard al-Aswad ibn Hilal narrating from Hadrat Mu'adh ibn Jabal (may Allah be well pleased with him), who said: The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: O Hadrat Mu'adh, do you know what is the right of Allah upon His servants? Hadrat Mu'adh (may Allah be well pleased with him) submitted: Allah and His Messenger know best. He stated: That Allah be worshipped and nothing be associated with Him. Then he stated: And do you know what is the right of the servants upon Allah when they do that? He submitted: Allah and His Messenger know best. He stated: That He does not punish them.
Urdu Translation
شعبہ نے ابو حصین اور اشعث بن سلیم سے حدیث سنائی، ان دونوں نے اسود بن ہلال سے سنا، وہ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہ حدیث بیان کرتے تھے کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے حضرت معاذ! کیا تم جانتے ہو بندوں پر اللہ کا کیا حق ہے؟ حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں۔ ارشاد فرمایا: اللہ کی عبادت کی جائے اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہرایا جائے۔ پھر ارشاد فرمایا: اور کیا تم جانتے ہو جب وہ ایسا کریں تو اللہ پر ان کا کیا حق ہے؟ عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں۔ ارشاد فرمایا: کہ وہ انہیں عذاب نہ دے۔
