Arabic (Original)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ، حَدَّثَنَا بَهْزٌ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ طَاوُسٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " أُمِرْتُ أَنْ أَسْجُدَ عَلَى سَبْعَةِ أَعْظُمٍ الْجَبْهَةِ - وَأَشَارَ بِيَدِهِ عَلَى أَنْفِهِ - وَالْيَدَيْنِ وَالرِّجْلَيْنِ وَأَطْرَافِ الْقَدَمَيْنِ وَلاَ نَكْفِتَ الثِّيَابَ وَلاَ الشَّعْرَ " .
English Translation
Muhammad ibn Hatim narrated to us, Bahz narrated to us, Wuhayb narrated to us, Abdullah ibn Tawus narrated to us from (his father) Tawus, from Hadrat Ibn Abbas (may Allah be well pleased with them) that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) said: 'I have been commanded to prostrate on seven bones: the forehead' — and he pointed with his blessed hand towards his nose — 'the two hands, the two knees, and the extremities of the two feet, and that we should not fold back clothing or hair.'
Urdu Translation
ہمیں محمد بن حاتم نے حدیث بیان کی، کہا ہمیں بہز نے حدیث بیان کی، کہا ہمیں وہیب نے حدیث بیان کی، کہا ہمیں عبد اللہ بن طاؤس نے (اپنے والد) طاؤس سے حدیث بیان کی، انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''مجھے سات ہڈیوں (والے اعضاء) پر سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے: پیشانی — اور (ساتھ ہی) آپ نے اپنے دستِ مبارک سے اپنی ناک کی طرف اشارہ فرمایا — دونوں ہاتھوں، دونوں گھٹنوں اور دونوں پاؤں کے کناروں پر، اور یہ کہ ہم (نماز پڑھتے ہوئے) کپڑوں اور بالوں کو نہ سمیٹیں۔''
