Arabic (Original)
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ يَصْعَدِ الثَّنِيَّةَ ثَنِيَّةَ الْمُرَارِ فَإِنَّهُ يُحَطُّ عَنْهُ مَا حُطَّ عَنْ بَنِي إِسرائيل». وَكَانَ أَوَّلَ مَنْ صَعِدَهَا خَيْلُنَا خَيْلُ بَنِي الْخَزْرَجِ ثُمَّ تَتَامَّ النَّاسُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كُلُّكُمْ مَغْفُورٌ لَهُ إِلَّا صَاحِبَ الْجَمَلِ الْأَحْمَرِ». فَأَتَيْنَاهُ فَقُلْنَا: تَعَالَ يَسْتَغْفِرْ لَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَأَنْ أَجِدَ ضَالَّتِي أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ يَسْتَغْفِرَ لِي صَاحِبُكُمْ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ وَذَكَرَ حَدِيثَ أَنَسٍ قَالَ لِأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ: «إِنَّ اللَّهَ أَمَرَنِي أَنْ أَقْرَأَ عَلَيْ َ»فِي «بَابٍ»بعدَ فَضَائِل الْقُرْآن
English Translation
Jabir (may Allah be pleased with him) reported that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Whoever climbs the pass - the pass of al-Murar - his sins will be forgiven as the sins of the Children of Israel were forgiven." The first to climb it were the horsemen of Banu al-Khazraj, then the rest of the people followed. The Messenger of Allah (peace be upon him) then said: "All of you are forgiven except the owner of the red camel." We went to him and said: "Come, the Messenger of Allah (peace be upon him) will seek forgiveness for you." He said: "Finding my lost animal is more beloved to me than your companion seeking forgiveness for me." Reported by Muslim. And the hadith of Anas in which the Prophet said to Ubayy ibn Ka'b: "Allah has commanded me to recite to you" has been mentioned in a chapter after the virtues of the Quran.
Urdu Translation
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”جو شخص ثنیۃ المرار کی چوٹی پر چڑھے گا تو اس کے گناہ اس طرح ختم کر دیے جائیں گے جس طرح بنی اسرائیل کے گناہ ختم کر دیے گئے تھے۔“بنو خزرج کا دستہ سب سے پہلے اس پر چڑھا، پھر باقی لوگ متواتر پہنچتے رہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”اس سرخ اونٹ والے کے سوا تم سب کی مغفرت ہو گئی۔“ہم اس شخص کے پاس آئے تو ہم نے کہا: آؤ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمہارے لیے مغفرت طلب کریں، اس نے کہا: اگر میں اپنا گم شدہ اونٹ پا لوں تو یہ مجھے اس سے زیادہ پسند ہے کہ تمہارا ساتھی میرے لیے مغفرت طلب کرے۔ رواہ مسلم۔ اور انس رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ”اللہ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمہیں قرآن سناؤں۔“باب فضائل القرآن کے بعد ذکر کی گئی ہے۔[مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6229]
