Arabic (Original)
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الْأَنْبِيَاءِ كَانَ أَوَّلَ؟ قَالَ: «آدَمُ». قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَنَبِيٌّ كَانَ؟ قَالَ: «نَعَمْ نَبِيٌّ مُكَلَّمٌ». قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ كم المُرْسَلُونَ؟ قَالَ: «ثَلَاثمِائَة وبضع عشر جماً غفيراً»وَفِي رِوَايَة عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ أَبُو ذَرٍّ: قَلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَمْ وَفَاءُ عِدَّةِ الْأَنْبِيَاءِ؟ قَالَ: «مِائَةُ أَلْفٍ وَأَرْبَعَةٌ وَعِشْرُونَ أَلْفًا الرُّسُلُ مِنْ ذَلِكَ ثَلَاثُمِائَةٍ وَخَمْسَةَ عَشَرَ جَمًّا غَفِيرًا»
English Translation
Abu Dharr reported: I said, "O Messenger of Allah, which of the prophets was first?" He said: "Adam." I said: "O Messenger of Allah, was he a prophet?" He said: "Yes, a prophet to whom Allah spoke directly." I said: "O Messenger of Allah, how many messengers were there?" He said: "Three hundred and thirteen — a large group." In another narration he said: "Three hundred and fifteen." Narrated by Ahmad.
Urdu Translation
ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! سب سے پہلے نبی کون تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”آدم ؑ۔“میں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! کیا وہ نبی تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”ہاں، ایسے نبی تھے جن پر صحیفہ نازل کیا گیا تھا۔“میں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! رسول کتنے تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”تین سو اور دس سے کچھ اوپر کا جم غفیر تھا۔“اور ابوامامہ رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے، ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! انبیا ؑ کی کل تعداد کتنی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”ایک لاکھ چوبیس ہزار، ان میں سے رسولوں کی تعداد تین سو پندرہ ایک جم غفیر ہے۔“اسنادہ ضعیف، رواہ احمد۔[مشكوة المصابيح/كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق/حدیث: 5737]
