Arabic (Original)
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قَوْلِهِ:(يُسْقَى مِنْ مَاءٍ صديد يتجرَّعُه)قَالَ: يُقَرَّبُ إِلَى فِيهِ فَيَكْرَهُهُ فَإِذَا أُدْنِي مِنْهُ شَوَى وَجْهَهُ وَوَقَعَتْ فَرْوَةُ رَأْسِهِ فَإِذَا شَرِبَهُ قَطَّعَ أَمْعَاءَهُ حَتَّى يَخْرُجَ مِنْ دُبُرِهِ. يَقُولُ اللَّهُ تَعَالَى:(وَسُقُوا مَاءً حَمِيمًا فَقَطَّعَ أمعاءهم)وَيَقُولُ:(وَإِنْ يَسْتَغِيثُوا يُغَاثُوا بِمَاءٍ كَالْمُهْلِ يَشْوِي الْوُجُوه بئس الشَّرَاب)رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ
English Translation
Abu Umamah reported from the Prophet (peace be upon him) regarding His words: "He will be given water of purulent discharge to drink. He will try to swallow it" (14:16-17). He said: "It will be brought close to his mouth and he will dislike it. When it is brought near, it will scorch his face and the skin of his head will fall off. When he drinks it, it will cut his intestines until it comes out from his rear. Allah Most High says: 'And they will be given to drink boiling water that will cut up their insides' (47:15)." Narrated by al-Tirmidhi.
Urdu Translation
ابوامامہ رضی اللہ عنہ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کے فرمان:”اسے پیپ پلائی جائے گی تو وہ اسے گھونٹ گھونٹ پیئے گا۔“فرمایا:”وہ اس کے منہ کے قریب کیا جائے گا تو وہ اسے ناپسند کرے گا، جب اسے اس کے قریب کیا جائے گا تو اس کا چہرہ جل جائے گا، اس کے سر کی جلد گر پڑے گی، جب وہ اسے پیئے گا تو اس کی انتڑیاں کٹ جائیں گی حتی کہ وہ اس کی دبر (پیٹھ) کے راستے باہر نکل آئے گا۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔”انہیں کھولتا ہوا پانی پلایا جائے گا تو وہ ان کی انتڑیاں کاٹ ڈالے گا۔“اور وہ فرماتا ہے:”اور اگر وہ فریاد کریں گے تو ان کی فریاد رسی ایسے پانی سے کی جائے گی جو تل چھٹ کی طرح ہو گا، چہروں کو بھون ڈالے گا، برا پینا ہے۔“اسنادہ حسن، رواہ الترمذی۔[مشكوة المصابيح/كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق/حدیث: 5680]
