Arabic (Original)
وَعَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جدَّه قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ أَبَرُّ؟ قَالَ: «أُمَّكَ»قُلْتُ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: «أُمَّكَ»قُلْتُ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: «أُمَّكَ»قُلْتُ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: «أَبَاكَ ثُمَّ الْأَقْرَبَ فَالْأَقْرَبَ»رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَأَبُو دَاوُد
English Translation
Abu Hurairah reported that the Messenger of Allah, peace be upon him, said: "When a man calls his wife to bed and she refuses, and he spends the night angry with her, the angels curse her until morning."
Urdu Translation
بہز بن حکیم اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: میں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! میں کس سے حسن سلوک کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”اپنی ماں سے۔“میں نے عرض کیا، پھر کون؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”اپنی والدہ کے ساتھ۔“میں نے عرض کیا، پھر کون؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”اپنی ماں کے ساتھ۔“میں نے عرض کیا، پھر کون؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”اپنی ماں کے ساتھ۔“میں نے عرض کیا، پھر کس کے ساتھ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”اپنے والد کے ساتھ، پھر قریب ترین اور پھر قریب تر رشتے دار کے ساتھ (اچھا سلوک کر)۔“اسنادہ حسن، رواہ الترمذی و ابوداؤد۔[مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4929]
