Arabic (Original)
وَعَن جُنْدُبٍ قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ فَأَنَاخَ رَاحِلَتَهُ ثُمَّ عَقَلَهَا ثُمَّ دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَصَلَّى خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا سَلَّمَ أَتَى رَاحِلَتَهُ فَأَطْلَقَهَا ثُمَّ رَكِبَ ثُمَّ نَادَى: اللَّهُمَّ ارْحَمْنِي وَمُحَمَّدًا وَلَا تُشْرِكْ فِي رَحْمَتِنَا أَحَدًا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَتَقُولُونَ هُوَ أَضَلُّ أَمْ بَعِيرُهُ؟ أَلَمْ تَسْمَعُوا إِلَى مَا قَالَ؟»قَالُوا: بَلَى؟. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد وَذَكَرَ حَدِيثَ أَبِي هُرَيْرَةَ: «كَفَى بِالْمَرْءِ كَذِبًا»فِي «بَاب الِاعْتِصَام»فِي الْفَصْل الأول
English Translation
Abu Hurairah reported that the Messenger of Allah, peace be upon him, said: "None of you should point at his brother with a weapon, for he does not know — perhaps Shaytan may cause his hand to slip, and he would fall into a pit of the Fire."
Urdu Translation
جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ایک اعرابی آیا، اس نے اپنا اونٹ بٹھایا پھر اسے باندھا اور مسجد میں آیا، اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی، جب آپ نے سلام پھیرا تو وہ اپنی سواری کے پاس آیا، اسے کھولا اور اس پر سوار ہو کر بلند آواز سے کہا: اے اللہ! مجھ پر اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر رحم فرما اور ہماری رحمت میں کسی اور کو شریک نہ کرنا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”کیا تم گمان کرتے ہو وہ زیادہ نادان ہے یا اس کا اونٹ؟ کیا تم نے اس کی بات نہیں سنی؟“صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے عرض کیا، کیوں نہیں، سنی ہے۔ اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔ اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث:”بندے کے جھوٹا ہونے کے لیے کافی ہے۔“باب الاعتصام کی فصل اول میں بیان ہو چکی ہے۔[مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4858]
