Arabic (Original)
عَن شُرَيْح بن هَانِئ عَن أبيهِ أَنَّهُ لَمَّا وَفَدَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ قَوْمِهِ سَمِعَهُمْ يُكَنُّونَهُ بِأَبِي الْحَكَمِ فَدَعَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَكَمُ فَلِمَ تُكَنَّى أَبَا الْحَكَمِ؟»قَالَ: إِنَّ قَوْمِي إِذَا اخْتَلَفُوا فِي شَيْءٍ أَتَوْنِي فَحَكَمْتُ بَيْنَهُمْ فَرَضِيَ كِلَا الْفَرِيقَيْنِ بِحُكْمِي. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا أَحْسَنَ هَذَا فَمَا لَكَ مِنَ الْوَلَدِ؟»قَالَ: لِي شُرَيْحٌ وَمُسْلِمٌ وَعَبْدُ اللَّهِ قَالَ: «فَمَنْ أَكْبَرُهُمْ؟»قَالَ قُلْتُ: شُرَيْحٌ. قَالَ فَأَنْتَ أَبُو شُرَيْحٍ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ
English Translation
Shuraih ibn Hani reported from his father that when he came to the Messenger of Allah, peace be upon him, as part of a delegation of his people, the Prophet heard them calling him by the kunyah Abu al-Hakam. The Messenger of Allah called him and said: "Allah is al-Hakam (the Judge), so why are you called Abu al-Hakam?" He said: "When my people disagree about something, they come to me, and I judge between them, and both parties are satisfied with my judgment." The Messenger of Allah said: "How excellent this is! What children do you have?" He said: "Shuraih, Muslim, and Abdullah." He said: "Who is the eldest?" He said: "Shuraih." He said: "Then you are Abu Shuraih."
Urdu Translation
شریح بن ہانی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جب وہ اپنی قوم کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے تو آپ نے انہیں سنا کہ وہ میرے والد کو ابوالحکم کی کنیت سے پکارتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں بلا کر فرمایا:”بے شک اللہ ہی حکم ہے اور حکم کا اختیار اسے ہی حاصل ہے، تمہاری کنیت ابوالحکم کیوں رکھی گئی؟“اس نے کہا: جب میری قوم میں کسی چیز میں اختلاف ہو جاتا تو وہ میرے پاس آتے اور میں ان کے درمیان فیصلہ کر دیتا ہوں تو وہ دونوں فریق میرے فیصلے پر راضی ہو جاتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”یہ کتنا اچھا ہے، تیرے کتنے بچے ہیں؟“اس نے کہا: شریح، مسلم اور عبداللہ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”ان میں سے بڑا کون ہے؟“راوی بیان کرتے ہیں، میں نے کہا: شریح، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”تم ابو شریح ہو۔“اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد و النسائی۔[مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4766]
