Arabic (Original)
وَعَن معاذِ بن أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ أَكَلَ طَعَامًا ثُمَّ قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنِي هَذَا الطَّعَامَ وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَزَادَ أَبُو دَاوُدَ: " وَمَنْ لَبِسَ ثَوْبًا فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَسَانِي هَذَا وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَا تَأَخَّرَ "
English Translation
Hadrat Mu'adh b. Anas reported God’s messenger as stating that if anyone eats food and then says, “Praise be to God who has fed me with this food and provided me with it through no might or power on my part,” he will be forgiven his former sins. Tirmidhi transmitted it, and Abu Dawud added that if anyone puts on a garment and says, “Praise be to God who has clothed me with this and provided me with it through no might or power on my part,” he will be forgiven his former and latter sins.
Urdu Translation
حضرت معاذ بن انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو شخص کھانا کھائے پھر کہے: الحمد للہ الذی اطعمنی ھٰذا الطعام ورزقنیہ من غیر حول منی ولا قوۃ (تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے یہ کھانا کھلایا اور بغیر میری طاقت اور قوت کے مجھے یہ عطا فرمایا) تو اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔ (ترمذی) حضرت ابوداؤد میں اضافہ ہے: جو شخص کپڑا پہنے پھر کہے: الحمد للہ الذی کسانی ھٰذا ورزقنیہ من غیر حول منی ولا قوۃ (تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے یہ پہنایا اور بغیر میری طاقت اور قوت کے عطا فرمایا) تو اس کے اگلے پچھلے گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔
