Arabic (Original)
وَعَن أبي مُوسَى قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: الرَّجُلُ يُقَاتِلُ لِلْمَغْنَمِ وَالرَّجُلُ يُقَاتِلُ لِلذِّكْرِ وَالرَّجُلُ يُقَاتِلُ لِيُرَى مَكَانُهُ فَمَنْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ؟ قَالَ: «مَنْ قَاتَلَ لِتَكُونَ كَلِمَةُ اللَّهِ هِيَ الْعُلْيَا فَهُوَ فِي سَبِيلِ الله»
English Translation
Hadrat Abu Musa told that a man came to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) and said, “One man fights for booty, one for the reputation of fighting, and one for his degree to be seen; which of them is in God’s path?” He replied, “The one who fights that God’s word may have preeminence is in God’s path.” (Bukhari and Muslim.)
Urdu Translation
حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: ایک آدمی غنیمت کے لیے لڑتا ہے، ایک نام و نمود کے لیے اور ایک اپنی شان دکھانے کے لیے تو ان میں سے کون اللہ کی راہ میں ہے؟ فرمایا: جو اس لیے لڑے کہ اللہ کا کلمہ بلند ہو وہی اللہ کی راہ میں ہے۔ (بخاری و مسلم)
