Arabic (Original)
وَعنهُ قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: إِنَّ زَوْجِي يُرِيدُ أَنْ يَذْهَبَ بِابْنِي وَقَدْ سَقَانِي وَنَفَعَنِي فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «هَذَا أَبُوكَ وَهَذِهِ أُمُّكَ فَخُذْ بِيَدِ أَيِّهِمَا شِئْتَ» . فَأَخَذَ بِيَدِ أُمِّهِ فَانْطَلَقَتْ بِهِ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَالدَّارِمِيُّ
English Translation
He told of a woman who came to the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) and said, “My husband wants to take away my son, and he has provided drink and other benefits for me.” The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated, “This is your father and this is your mother, so take whichever of them you wish by the hand.” He took his mother’s hand and she went off with him. Abu Dawud, Nasa'i and Darimi transmitted.it.
Urdu Translation
انہی (حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سے روایت ہے کہ ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آئی اور عرض کیا: میرا شوہر میرے بیٹے کو لے جانا چاہتا ہے حالانکہ اس نے مجھے (کنویں سے) پانی پلایا ہے اور میرے لیے مفید رہا ہے۔ نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے (بچے سے) فرمایا: یہ تمہارا باپ ہے اور یہ تمہاری ماں ہے، جس کا چاہو ہاتھ پکڑو۔ بچے نے اپنی ماں کا ہاتھ پکڑا اور وہ اسے لے کر چلی گئی۔ (حضرت ابوداؤد، نسائی، دارمی)
