Arabic (Original)
وَعَن عَائِشَة قَالَت: كنت أغار من اللَّاتِي وَهَبْنَ أَنْفُسَهُنَّ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: أَتَهَبُ الْمَرْأَةُ نَفْسَهَا؟ فَلَمَّا أَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى: (تُرْجِي مَنْ تَشَاءُ مِنْهُنَّ وَتُؤْوِي إِلَيْكَ مَنْ تَشَاءُ وَمَنِ ابْتَغَيْتَ مِمَّنْ عَزَلْتَ فَلَا جنَاح عَلَيْك) قُلْتُ: مَا أَرَى رَبَّكَ إِلَّا يُسَارِعُ فِي هَوَاكَ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
English Translation
‘A’isha said:Being jealous of the women who offered themselves to the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) I asked, “Does a woman offer herself?” Then when God most high sent down, “You may defer any of them you wish and take to yourself any you wish, and if you desire any you have set aside no sin is chargeable to you” (Al-Qur’an 33:51) said, “It seems to me that your Lord hastens to satisfy your desire.” (Bukhari and Muslim.)
Urdu Translation
حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں: مجھے ان عورتوں سے غیرت آتی تھی جنہوں نے اپنے آپ کو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو ہبہ کیا تھا۔ میں نے کہا: کیا عورت اپنے آپ کو ہبہ کرتی ہے؟ پھر جب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: تو ان میں سے جسے چاہے پیچھے کر دے اور جسے چاہے اپنے پاس رکھ لے اور جسے تو نے الگ کر دیا ہو اسے واپس بلانے میں تجھ پر کوئی گناہ نہیں۔ تو میں نے کہا: مجھے تو ایسا لگتا ہے کہ آپ کا رب آپ کی خواہش پوری کرنے میں جلدی فرماتا ہے۔ (بخاری و مسلم)
