Arabic (Original)
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَنْ كَانَ مُسْتَنًّا فليستنًّ بِمَنْ قَدْ مَاتَ فَإِنَّ الْحَيَّ لَا تُؤْمَنُ عَلَيْهِ الْفِتْنَةُ. أُولَئِكَ أَصْحَابُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانُوا أَفْضَلَ هَذِهِ الْأُمَّةِ أَبَرَّهَا قُلُوبًا وَأَعْمَقَهَا عِلْمًا وَأَقَلَّهَا تَكَلُّفًا اخْتَارَهُمُ اللَّهُ لِصُحْبَةِ نَبِيِّهِ وَلِإِقَامَةِ دِينِهِ فَاعْرِفُوا لَهُمْ فَضْلَهُمْ وَاتَّبِعُوهُمْ عَلَى آثَارِهِمْ وَتَمَسَّكُوا بِمَا اسْتَطَعْتُمْ مِنْ أَخْلَاقِهِمْ وَسِيَرِهِمْ فَإِنَّهُمْ كَانُوا عَلَى الْهَدْيِ الْمُسْتَقِيمِ. رَوَاهُ رزين
English Translation
Hadrat Ibn Mas'ud said, ‘If anyone follows someone’s custom let him follow the custom of one who is dead, for one cannot be sure of the living not being led astray. Those to follow are Muhammad (blessings and peace of Allah be upon him)’s Companions who were the most excellent among the people, purest in heart, most profound in knowledge, most unassuming, whom God chose for companionship with His Prophet and to establish His religion. So recognise their excellence, follow their traces, and hold as fast as you can to their character and way of life, for they followed right guidance.” Razin transmitted it.
Urdu Translation
حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: جو کسی کی اقتدا کرنا چاہے تو ان کی اقتدا کرے جو وفات پا چکے ہیں کیونکہ زندہ آدمی فتنے سے محفوظ نہیں۔ وہ محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ ہیں جو اس امت میں سب سے افضل تھے، سب سے پاک دل تھے، سب سے گہرے علم والے تھے اور سب سے کم تکلف والے تھے۔ اللہ نے انہیں اپنے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت اور اپنے دین کی اقامت کے لیے چنا تھا، پس ان کے فضل کو پہچانو اور ان کے نقش قدم پر چلو اور جہاں تک ہو سکے ان کے اخلاق اور طریقے کو اختیار کرو کیونکہ وہ سیدھی ہدایت پر تھے۔ (رزین)
