Arabic (Original)
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ خَطَّ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطًّا ثُمَّ قَالَ: «هَذَا سَبِيلُ اللَّهِ ثُمَّ خَطَّ خُطُوطًا عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ وَقَالَ هَذِهِ سُبُلٌ عَلَى كُلِّ سَبِيلٍ مِنْهَا شَيْطَانٌ يَدْعُو إِلَيْهِ» ثمَّ قَرَأَ (إِن هَذَا صِرَاطِي مُسْتَقِيمًا فَاتَّبعُوهُ) الْآيَة. رَوَاهُ أَحْمد وَالنَّسَائِيّ والدارمي
English Translation
‘Abdallah b. Mas'ud told how God’s messenger drew a line for them and then said, “This is God’s path.” Thereafter he drew several lines on his right and left and said, “These are paths on each of which there is a devil who invites people to follow it.” And he recited, “And that this is my path, straight; follow it...” 1 Ahmad, Nasa’I and Darimi transmitted it. 1 Quran iv, 153.
Urdu Translation
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ہمارے لیے ایک لکیر کھینچی اور فرمایا: یہ اللہ کا راستہ ہے۔ پھر اس کے دائیں بائیں کئی لکیریں کھینچیں اور فرمایا: یہ مختلف راستے ہیں جن میں سے ہر ایک پر شیطان ہے جو لوگوں کو اس طرف بلاتا ہے۔ پھر آپ نے تلاوت فرمائی: بے شک یہ میرا سیدھا راستہ ہے پس اس پر چلو اور دوسرے راستوں پر نہ چلو کہ وہ تمہیں اللہ کے راستے سے الگ کر دیں گے۔ (احمد، نسائی، دارمی)
