Arabic (Original)
922 صحيح حديث عَائِشَةَ، قَالَتْ: اخْتَصَمَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ وَعَبْدُ بْنُ زَمْعَةَ فِي غُلاَمٍ؛ فَقَالَ سَعْدٌ: هذَا، يَا رَسُولَ اللهِ ابْنُ أَخِي عُتْبَةَ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، عَهِدَ إِلَيَّ أَنَّهُ ابْنُهُ، انْظُرْ إِلَى شَبَهِهِ، وَقَالَ عَبْدُ بْنُ زَمْعَةَ: هذَا أَخِي، يَا رَسُولَ اللهِ وُلِدَ عَلَى فِرَاشِ أَبِي مِنْ وَلِيدَتِهِ فَنَظَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى شَبَهِهِ فَرَأَى شَبَهًا بَيِّنًا بِعُتْبَةَ، فَقَالَ: هُوَ لَكَ يَا عَبْدُ، الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ، وَاحْتَجِبِي مِنْهُ يَا سَوْدَة بِنْتَ زَمْعَةَ فَلَمْ تَرَهُ سَوْدَةُ قَطُّ
English Translation
A'ishah (may Allah be pleased with her) narrated: Sahla bint Suhayl came to the Prophet (peace be upon him) and said: "O Messenger of Allah, I see displeasure on the face of Abu Hudhayfah when Salim (his freedman) enters upon us." The Prophet (peace be upon him) said: "Breastfeed him." She said: "How can I breastfeed him when he is a grown man?" The Prophet smiled and said: "I know he is a grown man."
Urdu Translation
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ اور عبد بن زمعہ رضی اللہ عنہ کا ایک بچے کے بارے میں جھگڑا ہوا۔ سعد رضی اللہ عنہ نے کہا کہ یا رسول اللہ! یہ میرے بھائی عتبہ بن ابی وقاص کا بیٹا ہے، اس نے وصیت کی تھی کہ یہ اس کا بیٹا ہے، آپ خود میرے بھائی سے اس کی مشابہت دیکھ لیں۔ لیکن عبد بن زمعہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ یا رسول اللہ! یہ میرا بھائی ہے، میرے باپ کے بستر پر پیدا ہوا ہے اور اس کی باندی کے پیٹ کا ہے۔ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے بچے کی صورت دیکھی تو وہ صاف عتبہ سے ملتی تھی، لیکن آپصلی اللہ علیہ وسلمنے یہی فرمایا:”اے عبد! یہ بچہ تیرے ہی ساتھ رہے گا کیونکہ بچہ فراش کے تابع ہوتا ہے اور زانی کے حصہ میں صرف پتھر ہے“اور اے سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا!”اس لڑکے سے تو پردہ کر۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الرضاع/حدیث: 922]
