Arabic (Original)
724 صحيح حديث أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: اعْتَكَفْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَشْرَ الأَوْسَطَ مِنْ رَمَضَانَ، فَخَرَجَ صَبِيحَةَ عِشْرَينَ، فَخَطَبَا، وَقَالَ: إِنِّي أُرِيتُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ ثُمَّ أُنْسِيتُهَا أَوْ نُسِّيتُهَا، فَالْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الأَوَاخِرِ فِي الْوِتْرِ، وَإِنِّي رَأَيْتُ أَنِّي أَسْجُدُ فِي مَاءٍ وَطِينٍ، فَمَنْ كَانَ اعْتَكَفَ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلْيَرْجِعْ فَرَجَعْنَا وَمَا نَرَى فِي السَّمَاءٍ قَزَعَةَ؛[ص:25]فَجَاءَتْ سَحَابَةٌ فَمَطَرَتْ حَتَّى سَالَ سَقْفُ الْمَسْجِدِ، وَكَانَ مِنْ جَرِيدِ النَّخْلِ، وَأَقِيمَتِ الصَّلاَةُ، فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْجُدُ فِي الْمَاءِ وَالطِّينِ، حَتَّى رَأَيْتُ أَثَرَ الطِّينِ فِي جَبْهَتِهِ
English Translation
Narrated Abu Sa'id: We observed i'tikaf with the Prophet (peace be upon him) during the middle ten days of Ramadan. He came out on the morning of the twentieth and addressed us. He said: "I was shown Laylat al-Qadr, then I was made to forget it. So seek it in the last ten nights, on the odd nights. I saw myself prostrating in water and clay." That night it rained, and the mosque leaked at the place where the Prophet (peace be upon him) prayed. I saw with my own eyes the traces of water and clay on the forehead of the Messenger of Allah (peace be upon him) on the morning of the twenty-first.
Urdu Translation
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ہم نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے ساتھ رمضان کے دوسرے عشرے میں اعتکاف میں بیٹھے، پھر بیس تاریخ کی صبح کو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلماعتکاف سے نکلے اور ہمیں خطبہ دیا، آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”مجھے لیلۃ القدر دکھائی گئی لیکن بھلا دی گئی یا (آپ نے یہ فرمایا کہ) میں خود بھول گیا، اس لیے تم اسے آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔ میں نے یہ بھی دیکھا ہے (خواب میں) کہ گویا میں کیچڑ میں سجدہ کر رہا ہوں، اس لیے جس نے میرے ساتھ اعتکاف کیا ہو وہ پھر لوٹ آئے اور اعتکاف میں بیٹھے۔“خیر ہم نے پھر اعتکاف کیا، اس وقت آسمان پر بادل کا ایک ٹکڑا بھی نہیں تھا لیکن دیکھتے ہی دیکھتے بادل آیا اور بارش اتنی ہوئی کہ مسجد کی چھت سے پانی ٹپکنے لگا جو کھجور کی شاخوں سے بنی ہوئی تھی، پھر نماز کی تکبیر ہوئی تو میں نے دیکھا کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکیچڑ میں سجدہ کر رہے تھے یہاں تک کہ کیچڑ کا نشان میں نے آپصلی اللہ علیہ وسلمکی پیشانی پر دیکھا۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصيام/حدیث: 724]
