Arabic (Original)
629 صحيح حديث أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رضي الله عنه، قَالَ: كُنْتُ أَمْشِي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَعَلَيْهِ بُرْدٌ نَجْرَانِيٌّ غَلِيظُ الْحَاشِيَةِ، فَأَدْرَكَهُ أَعْرَابِيٌّ، فَجَذَبَهُ جَذْبَةً شَدِيدَةً، حَتَّى نَظَرْتُ إِلَى صَفْحَةِ عَاتِقِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَدْ أَثَّرَتْ بهِ حَاشِيَةُ الرِّدَاءِ مِنْ شِدَّةِ جَذْبَتِهِ، ثُمَّ قَالَ: مُرْ لِي مِنْ مَالِ اللهِ الَّذِي عِنْدَكَ؛ فَالْتَفَتَ إِلَيْهِ، فَضَحِكَ، ثُمَّ أَمَرَ لَهُ بِعَطَاءٍ
English Translation
Narrated Anas ibn Malik: I was walking with the Prophet (peace be upon him) and he was wearing a Najrani cloak with a rough edge. A Bedouin caught up with him and pulled his cloak so violently that I saw the mark of the cloak's edge on his neck. The Bedouin said: "O Muhammad, order that I be given from Allah's wealth that you have." The Prophet (peace be upon him) turned to him, laughed, and ordered that he be given something.
Urdu Translation
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے ساتھ جا رہا تھا، آپ نجران کی بنی ہوئی چوڑے حاشیہ کی ایک چادر اوڑھے ہوئے تھے، اتنے میں ایک دیہاتی نے آپ کو گھیر لیا اور زور سے کھینچا، میں نے آپ کے شانے کو دیکھا اس پر زور سے کھینچنے کی وجہ سے چادر کے کونے کا نشان پڑ گیا، پھر وہ کہنے لگا: اللہ کا مال جو آپ کے پاس ہے اس میں سے کچھ مجھ کو دلائیے، آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اس کی طرف دیکھا اور ہنس دیے، پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اسے دینے کا حکم فرمایا۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الزكاة/حدیث: 629]
