Arabic (Original)
60 صحيح حديث أَبي ذَرٍّ رضي الله عنه، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ ثَوْبٌ أَبْيَضُ وَهُوَ نائِمٌ، ثُمَّ أَتَيْتُهُ وَقَدِ اسْتَيْقَظَ، فَقالَ: ما مَنْ عَبْدٍ قَالَ لا إِلهَ إِلاّ اللهُ ثُمَّ ماتَ عَلى ذَلِكَ إِلاّ دَخَلَ الْجَنَّةَ قُلْتُ: وَإِنْ زَنى وَإِنْ سَرَقَ قَالَ: وَإِنْ زَنى وَإِنْ سَرَقَ، قُلْتُ: وَإِنْ زَنى وَإِنْ سَرَقَ قَالَ: وَإِنْ زَنى وَإِنْ سَرَقَ، قُلْتُ: وَإِنْ زَنى وَإِنْ سَرَقَ قَالَ: وَإِنْ زَنى وَإِنْ سَرَقَ عَلى رَغْمِ أَنْفِ أَبي ذَرٍّ وَكانَ أَبُو ذَرٍّ إِذا حَدَّثَ بِهذا قَالَ وَإِنْ رَغِمَ أَنْفُ أَبي ذَرٍّ
English Translation
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "When Allah created the creation, He wrote in His Book — and He wrote about Himself, and it is placed with Him on the Throne — 'Indeed, My mercy prevails over My wrath.'"
Urdu Translation
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی اکرمصلی اللہ علیہ وسلمکی خدمت میں حاضر ہوا تو جسم مبارک پر سفید کپڑا تھا اور آپصلی اللہ علیہ وسلمسو رہے تھے، پھر دوبارہ حاضر ہوا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمبیدار ہو چکے تھے، پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”جس بندے نے بھی کلمہ«لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ»”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں“کو مان لیا اور پھر اسی پر وہ مرا تو جنت میں جائے گا۔“میں نے عرض کیا:”چاہے اس نے زنا کیا ہو؟ چاہے اس نے چوری کی ہو؟“آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”چاہے اس نے زنا کیا ہو، چاہے اس نے چوری کی ہو۔“میں نے پھر عرض کیا:”چاہے اس نے زنا کیا ہو؟ چاہے اس نے چوری کی ہو؟“فرمایا:”چاہے اس نے زنا کیا ہو، چاہے اس نے چوری کی ہو۔“میں نے (حیرت کی وجہ سے پھر) عرض کیا:”چاہے اس نے زنا کیا ہو یا اس نے چوری کی ہو؟“نبی اکرمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”چاہے اس نے زنا کیا ہو، چاہے اس نے چوری کی ہو۔“سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بعد میں جب بھی یہ حدیث بیان کرتے تو نبی اکرمصلی اللہ علیہ وسلمکے الفاظ«رَغِمَ أَنْفُ أَبِي ذَرٍّ»”اگرچہ ابوذر کی ناک خاک آلودہ ہو“ضرور بیان کرتے۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الايمان/حدیث: 60]
