Arabic (Original)
336 صحيح حديث عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،(قَالَ إِبْرَاهِيمُ، أَحَدُ الرُّوَاةِ، لاَ أَدْرِي زَادَ أَوْ نَقَصَ)؛ فَلَمَّا سَلَّمَ قِيلَ لَهُ يَا رَسُولَ اللهِ أَحَدَثَ فِي الصَّلاَةِ شَيْءٌ قَالَ: وَمَا ذَاكَ قَالُوا: صَلَّيْتَ كَذَا وَكَذَا فَثَنَى رِجْلَيْهِ وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ فَلَمَّا أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ، قَالَ: إِنَّهُ لَوْ حَدَثَ فِي الصَّلاَةِ شَيْءٌ لَنَبَّأْتُكُمْ بِهِ، وَلكِنْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ أَنْسى كَمَا تَنْسَوْنَ، فَإِذَا نَسِيتُ فَذَكِّرُونِي، وَإِذَا شَكَّ أَحَدُكُمْ فِي صَلاَتِهِ فَلْيَتَحَرَّ الصَّوَابَ فَلْيُتِمَّ عَلَيْهِ، ثُمَّ لِيسَلِّمْ ثُمَّ يَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ
English Translation
Abu Bakr al-Siddiq (may Allah be pleased with him) said to the Messenger of Allah (peace be upon him): "Teach me a supplication that I can say in my prayer." He said: "Say: 'O Allah, I have wronged myself greatly, and no one forgives sins except You. Grant me forgiveness from You, and have mercy on me. Indeed, You are the Most Forgiving, Most Merciful.'"
Urdu Translation
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے نماز پڑھائی (ابراہیم راوی نے کہا: مجھے نہیں معلوم کہ نماز میں زیادتی ہوئی یا کمی)، پھر جب آپصلی اللہ علیہ وسلمنے سلام پھیرا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمسے کہا گیا کہ یا رسول اللہ! کیا نماز میں کوئی نیا حکم آیا ہے؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”آخر بات کیا ہے؟“لوگوں نے کہا: آپ نے اتنی اتنی رکعات پڑھی ہیں، یہ سن کر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اپنے دونوں پاؤں پھیرے اور قبلہ کی طرف منہ کر لیا اور (سہو کے) دو سجدے کیے اور سلام پھیرا، پھر ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا:”اگر نماز میں کوئی نیا حکم نازل ہوا ہوتا تو میں تمہیں پہلے ہی ضرور کہہ دیتا، لیکن میں تو تمہارے جیسا آدمی ہوں، جس طرح تم بھولتے ہو میں بھی بھول جاتا ہوں، اس لیے جب میں بھول جایا کروں تو تم مجھے یاد دلایا کرو، اور اگر کسی کو نماز میں شک ہو جائے تو اس وقت ٹھیک بات سوچے، پھر اسی کے مطابق نماز پوری کرے، پھر سلام پھیر کر دو سجدے (سہو کے) کرے۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 336]
