Arabic (Original)
1677 صحيح حَدِيثُ سُلَيْمَانَ بْنِ صُرَدٍ. قَالَ: اسْتَبَّ رَجُلاَنِ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَد، وَنَحْنُ عِنْدَهُ جُلُوسٌ. وَأَحَدَهُمَا يَسُبُّ صَاحِبَهُ، مُغْضَبًا، قَدِ احْمَرَّ وَجْهُهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنِّي لأَعْلَمُ كَلِمَةً، لَوْ قَالَهَا، لَذَهَبَ عَنْهُ مَا يَجِدُ. لَوْ قَالَ: أَعُوذ بِالله مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيم». فَقَالُوا لِلرَّجُلِ: أَلاَ تَسْمَعُ مَا يَقُولُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: إنِّي لَسْتُ بِمَجْنُونٍ
English Translation
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "The one who strives on behalf of the widow and the poor is like the one who fights in the cause of Allah." The narrator thinks he also said: "And like the one who prays at night without tiring and the one who fasts without breaking his fast."
Urdu Translation
سیدنا سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ دو آدمیوں نے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکی موجودگی میں جھگڑا کیا، ہم بھی نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکی خدمت میں بیٹھے ہوئے تھے۔ ایک شخص دوسرے کو غصے کی حالت میں گالی دے رہا تھا اور اس کا چہرہ سرخ تھا، نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”میں ایک ایسا کلمہ جانتا ہوں کہ اگر یہ شخص اسے کہہ لے تو اس کا غصہ دور ہو جائے، اگر یہ«أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ»”میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں شیطان مردود سے“کہہ لے۔“صحابہ رضی اللہ عنہم نے اس سے کہا:”سنتے نہیں، حضورصلی اللہ علیہ وسلمکیا فرما رہے ہیں؟“اس نے کہا:”میں دیوانہ نہیں؟“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 1677]
