Arabic (Original)
1645 صحيح حديث أَبِي سَعِيدٍ الْخدْرِيِّ رضي الله عنه، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: يَأْتِي زَمَانَ يَغْزو فِئَامٌ مِنَ النَّاسِ، فَيُقَالُ: فِيكُمْ مَنْ صَحِبَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيُقَالُ: نَعَمْ فَيُفْتَحَ عَلَيْهِ ثُمَّ يَأْتِي زَمَانٌ فَيُقَال: فِيكُمْ مَنْ صَحِبَ أَصْحَابَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيُقَالُ: نَعَمْ فَيُفْتَحُ ثُمَّ يَأْتِي زَمَانٌ فَيُقَالُ: فِيكُمْ مَنْ صَحِبَ صَاحِبَ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيقَالُ: نَعَم فَيُفْتَحُ
English Translation
Narrated Abu Sa'id al-Khudri (may Allah be pleased with him): The Prophet (peace be upon him) said, "A time will come when a group of people will go out for battle, and they will be asked, 'Is there anyone among you who accompanied the Prophet (peace be upon him)?' It will be said, 'Yes,' and victory will be granted. Then a time will come when they will be asked, 'Is there anyone among you who accompanied the companions of the Prophet?' It will be said, 'Yes,' and victory will be granted. Then a time will come when they will be asked, 'Is there anyone among you who accompanied the companion of the companions of the Prophet?' It will be said, 'Yes,' and victory will be granted."
Urdu Translation
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے تھے کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ مسلمانوں کی فوج جہاد پر ہو گی، پوچھا جائے گا کہ کیا فوج میں کوئی ایسے بزرگ بھی ہیں جنہوں نے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکی صحبت اٹھائی ہو؟ کہا جائے گا کہ ہاں، تو (دعا کے لیے انہیں آگے بڑھا کے) ان سے فتح کی دعا کرائی جائے گی۔ پھر ایک ایسا زمانہ آئے گا اس وقت اس کی تلاش ہو گی کہ کوئی ایسے بزرگ مل جائیں جنہوں نے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے صحابہ کی صحبت اٹھائی ہو (یعنی تابعی)، ایسے بھی بزرگ مل جائیں گے اور ان سے فتح کی دعا کرائی جائے گی۔ اس کے بعد ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ (سپاہیوں سے) پوچھا جائے گا کہ کیا تم میں کوئی ایسے بزرگ ہیں جنہوں نے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے صحابہ کے شاگردوں کی صحبت اٹھائی ہو (یعنی تبع تابعی)؟ کہا جائے گا کہ ہاں، اور ان سے فتح کی دعا کرائی جائے گی۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 1645]
