Arabic (Original)
1505 صحيح حديث عَائِشَةَ، أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، أَنَّ الْحارثَ بْنَ هِشَامٍ رضي الله عنه، سَأَلَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ كَيْفَ يَأْتِيكَ الْوَحْيُ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَحْيَانًا يَأْتِينِي مِثْلَ صَلْصَلَةِ الْجَرَسِ، وَهُوَ أَشَدُّهُ عَلَيَّ، فَيُفْصَمُ عَنِّي وَقَدْ وَعَيْتُ عَنْهُ مَا قَالَ وَأَحْيَانًا يَتَمَثَّلُ لِي الْمَلَكُ رَجُلاً فَيُكَلِّمُنِي فَأَعِي مَا يَقُولُ قَالَتْ عَائِشَةَ: وَلَقَدْ رَأَيْتُهُ يَنْزِلُ عَلَيْهِ الْوَحْيُ فِي الْيَوْمِ الشَّدِيدِ الْبَرْدِ فَيَفْصِمُ عَنْهُ، وَإِنَّ جَبِينَهُ لَيَتَفَصَّدُ عَرَقًا
English Translation
Anas (may Allah be pleased with him) narrated: The Messenger of Allah (peace be upon him) was neither very tall nor short, neither very white nor very dark. His hair was neither very curly nor straight. Allah sent him at the age of forty. He stayed in Makkah for ten years and in Madinah for ten years, and Allah took his soul at the age of sixty. There were not more than twenty white hairs in his head and beard.
Urdu Translation
ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ سیدنا حارث بن ہشام رضی اللہ عنہ نے آنسیدناصلی اللہ علیہ وسلمسے سوال کیا کہ حضور آپ پر وحی کیسے نازل ہوتی ہے؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”وحی نازل ہوتے وقت کبھی مجھ کو گھنٹی کی سی آواز محسوس ہوتی ہے اور وحی کی یہ کیفیت مجھ پر بہت شاق گزرتی ہے۔ جب یہ کیفیت ختم ہوتی ہے تو میرے دل و دماغ پر (اس فرشتے) کے ذریعے نازل شدہ وحی محفوظ ہو جاتی ہے اور کسی وقت ایسا ہوتا ہے کہ فرشتہ بشکلِ انسان میرے پاس آتا ہے اور مجھ سے کلام کرتا ہے، پس میں اس کا کہا ہوا یاد رکھ لیتا ہوں۔“سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ میں نے سخت کڑاکے کی سردی میں آنسیدناصلی اللہ علیہ وسلمکو دیکھا ہے کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمپر وحی نازل ہوئی اور جب اس کا سلسلہ موقوف ہوا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمکی پیشانی مبارک پسینے سے شرابور تھی۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الفضائل/حدیث: 1505]
