Arabic (Original)
132 صحيح حديث عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قبَّةٍ، فَقَالَ: أَتَرْضَوْنَ أَنْ تَكُونُوا رُبُعَ أَهْلِ الْجَنَّةِ قُلْنَا: نَعَمْ، قَالَ: أَتَرْضَوْنَ أَنْ تَكُونُوا ثُلُثَ أَهْلِ الْجَنَّةِ قُلْنَا: نَعَمْ، قَالَ: أَتَرْضَوْنَ أَنْ تَكُونُوا شَطْرَ أَهْلِ الْجَنَّةِ قُلْنَا: نَعَمْ قَالَ: وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ إِنِّي لأَرْجُو أَنْ تَكُونُوا نِصْفَ أَهْلِ الْجَنَّةِ، وَذَلِكَ أَنَّ الْجَنَّةَ لاَ يَدْخُلُها إِلاَّ نَفْسٌ مُسْلِمَةٌ، وَمَا أَنْتُمْ فِي أَهْلِ الشِّرْكِ إِلاَّ كَالشَّعَرَةِ الْبَيْضَاءِ فِي جِلْدِ الثَّوْرِ الأَسْوَدِ، أَوْ كَالشَّعَرَةِ السَّوْدَاءِ فِي جِلْدِ الثَّوْرِ الأَحْمَرِ
English Translation
Jabir ibn Abdullah (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Every act of kindness is charity."
Urdu Translation
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہم نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے ساتھ ایک خیمہ میں تھے، آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”کیا تم اس پر راضی ہو کہ اہل جنت کا ایک چوتھائی رہو؟“ہم نے کہا کہ جی ہاں۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”کیا تم اس پر راضی ہو کہ اہل جنت کا تم ایک تہائی رہو؟“ہم نے کہا: جی ہاں۔ پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے! مجھے امید ہے کہ تم لوگ (امت مسلمہ) اہل جنت کا آدھا حصہ ہو گے اور ایسا اس لیے ہو گا کہ جنت میں فرمانبردار نفس کے علاوہ اور کوئی داخل نہ ہو گا اور تم لوگ شرک کرنے والوں کے درمیان (تعداد میں) اس طرح ہو گے جیسے سیاہ بیل کے جسم پر سفید بال ہوتے ہیں یا جیسے سرخ رنگ کے جسم پر ایک سیاہ بال ہو۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الايمان/حدیث: 132]
