Arabic (Original)
1285 صحيح حديث رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، قَالَ: قُلْتُ يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّا لاَقُو الْعَدُوِّ غَدًا، وَلَيْسَتْ مَعَنَا مُدًى فَقَالَ: اعْجَلْ أَوْ أَرِنْ، مَا أَنْهَرَ الدَّمَ وَذُكِرَ اسْمُ اللهِ فَكُلْ، لَيْسَ السِّنَّ وَالظُّفُرَ، وَسَأُحَدِّثُكَ أَمَّا السِّنُّ فَعَظْمٌ، وَأَمَّا الظُّفُرُ فَمُدَى الْحَبَشَةِ وَأَصَبْنَا نَهْبَ إِبِلٍ وَغَنَمٍ، فَنَدَّ مِنْهَا بَعِيرٌ، فَرَمَاهُ رَجُلٌ بِسَهْمٍ، فَحَبَسَهُ فَقَالَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ لِهذِهِ الإِبِلِ أَوَابِدَ كَأَوَابِدِ الْوَحْشِ، فَإِذَا غَلَبَكُمْ مِنْهَا شَيْءٌ فَافْعَلُوا بِهِ هكَذَا
English Translation
Rafi' ibn Khadij (may Allah be pleased with him) said: I said: "O Messenger of Allah, we will encounter the enemy tomorrow and we have no knives." He said: "Hasten or use any instrument that causes the blood to flow and over which the name of Allah has been mentioned, then eat - except for teeth and nails. I will tell you why: as for teeth, they are bones, and as for nails, they are the knives of the Abyssinians." We obtained some camels and sheep as spoils, and one of the camels ran away. A man shot it with an arrow and stopped it. The Messenger of Allah (peace be upon him) said: "These camels have wild tendencies like wild animals. If any of them gets beyond your control, do the same to it."
Urdu Translation
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کل ہمارا مقابلہ دشمن سے ہوگا اور ہمارے پاس چھریاں نہیں ہیں؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”پھر جلدی کر لو یا (اس کے بجائے)«أَرِنْ»(یعنی جلدی کر لو) جو آلہ خون بہا دے اور ذبیحہ پر اللہ کا نام لیا گیا ہو تو اسے کھاؤ، البتہ دانت اور ناخن نہیں ہونا چاہیے اور اس کی وجہ بھی بتا دوں: دانت تو ہڈی ہے اور ناخن حبشیوں کی چھری ہے“۔ (رافع کہتے ہیں) ہمیں غنیمت میں اونٹ اور بکریاں ملیں، ان میں سے ایک اونٹ بدک کر بھاگ پڑا تو ایک صاحب نے تیر مار کر اسے گرا لیا۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”یہ اونٹ بھی بعض اوقات جنگلی جانوروں کی طرح بدکتے ہیں، اس لیے اگر ان میں سے کوئی تمہارے قابو سے باہر ہو جائے تو اس کے ساتھ ایسا ہی کرو“۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الأضاحي/حدیث: 1285]
