Arabic (Original)
1155 صحيح حديث أَبِي سَعِيدٍ الْخدْرِيِّ رضي الله عنه، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ بَنُو قُرَيْظَةَ عَلَى حُكْمِ سَعْدٍ، هُوَ ابْنُ مُعَاذٍ، بَعَثَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكَانَ قَرِيبًا مِنْهُ، فَجَاءَ عَلَى حِمَارٍ، فَلَمَّا دَنَا قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قُومُوا إِلَى سَيِّدِكُمْ فَجَاءَ فَجَلَسَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهُ: إِنَّ هؤُلاَءِ نَزَلُوا عَلَى حُكْمِكَ قَالَ: فَإِنِّي أَحْكُمُ أَنْ تُقْتَلَ الْمُقَاتِلَةُ، وَأَنْ تُسْبَى الذُّرِّيَّةُ قَالَ: لَقَدْ حَكَمْتَ فِيهِمْ بِحُكْمِ الْمَلِكِ
English Translation
Narrated Abu Sa'id al-Khudri (may Allah be pleased with him): When Banu Qurayza surrendered to the judgment of Sa'd — he was Sa'd ibn Mu'adh — the Messenger of Allah (peace be upon him) sent for him, as he was nearby. He came on a donkey. When he drew near, the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Stand up for your leader." He came and sat beside the Messenger of Allah (peace be upon him), who said to him: "These people have surrendered to your judgment." Sa'd said: "I judge that their fighters be killed and their children be taken captive." The Prophet (peace be upon him) said: "You have judged according to the judgment of the King (i.e., Allah)."
Urdu Translation
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا جب بنوقریظہ، سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی ثالثی کی شرط پر ہتھیار ڈال کر قلعہ سے اتر آئے تو رسول کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے انہیں (سعد رضی اللہ عنہ کو) بلایا، اور وہ قریب ہی ایک جگہ ٹھہرے ہوئے تھے (کیونکہ زخمی تھے) سیدنا سعد رضی اللہ عنہ گدھے پر سوار ہو کر آئے، جب وہ آپصلی اللہ علیہ وسلمکے قریب پہنچے تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اپنے سردار کے لیے کھڑے ہو جاؤ (اور ان کو سواری سے اتارو)“آخر آپ اتر کر آنسیدناصلی اللہ علیہ وسلمکے قریب آ کر بیٹھ گئے۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”ان لوگوں (بنوقریظہ) نے آپ کی ثالثی کی شرط پر ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ (اس لیے آپ ان کا فیصلہ کر دیں)“انہوں نے کہا کہ پھر میرا فیصلہ یہ ہے کہ ان میں جتنے آدمی لڑنے والے ہیں، انہیں قتل کر دیا جائے، اور ان کی عورتوں اور بچوں کو غلام بنا لیا جائے۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”تو نے اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق فیصلہ کیا ہے۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الجهاد/حدیث: 1155]
