Arabic (Original)
عَنْأُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، حَدَّثَنِيعَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ، عَنْأَبِيهِ، عَنْجَدِّهِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ عَامَ الْفَتْحِ وَهُوَ بِمَكَّةَ:" إِنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ حَرَّمَ بَيْعَ الْخَمْرِ وَالْمَيْتَةِ وَلَحْمَ الْخِنْزِيرِ"، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ شُحُومَ الْمَيْتَةِ، فَإِنَّهُ يُدْهَنُ بِهَا السُّفُنُ، وَيُدْهَنُ بِهَا الْجُلُودُ، وَيَسْتَصْبِحُ بِهَا النَّاسُ؟ فَقَالَ:" أَلا هِيَ حَرَامٌ، قَاتَلَ اللَّهُ الْيَهُودَ، إِنَّ اللَّهَ لَمَّا حَرَّمَ عَلَيْهِمُ الشُّحُومَ جَمَلُوهَا، ثُمَّ بَاعُوهَا وَأَكَلُوا أَثْمَانَهَا".
English Translation
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated that the Prophet (peace be upon him) said: "Two words that are light on the tongue, heavy on the scales, and beloved to the Most Merciful: 'Subhan Allahi wa bihamdihi, Subhan Allahil-Azim' (Glory be to Allah and His is the praise; Glory be to Allah the Magnificent)."
Urdu Translation
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے فتح والے سال رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکو فرماتے ہوئے سنا اور آپصلی اللہ علیہ وسلممکہ میں تھے:”بے شک اللہ اور اس کے رسولصلی اللہ علیہ وسلمنے شرابوں، مردار اور خنزیر کے گوشت کی تجارت سے منع فرمایا ہے۔“کہا گیا کہ اے اللہ کے رسولصلی اللہ علیہ وسلم! مردار کی چربیوں کے بارے آپصلی اللہ علیہ وسلمکا کیا خیال ہے؟ کیونکہ بے شک ان سے مشکیزے کو تیل لگایا جاتا ہے اور ان سے چمڑوں کو تیل لگایا جاتا ہے اور ان سے لوگ چراغ جلاتے ہیں، آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”نہیں، وہ حرام ہے، اللہ یہودیوں کو غارت کرے، بے شک جب اللہ نے ان پر چربیوں کو حرام کیا تو انہوں نے انہیں پگھلایا، پھر انہیں بیچا اور ان کی قیمت کھا گئے۔“[مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 208]
