Arabic (Original)
حَدَّثَنَاحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ، قَالَ: أناعَبْدُ الرَّزَّاقِ، قَالَ: أناابْنُ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَنِيعَطَاءٌ، عَنْحَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنِابْنِ عُمَرَرَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا رُقْبَى، وَلا عُمْرَى، فَمَنْ أُعْمِرَ شَيْئًا، أَوْ أُرْقِبَهُ فَهُوَ لَهُ حَيَاتَهُ وَمَمَاتَهُ"، قَالَ: وَالرُّقْبَى: أَنْ يَقُولَ هُوَ لِلآخِرِ مِنِّي وَمِنْكَ، وَالْعُمْرَى: أَنْ يَجْعَلَ لَهُ حَيَاتَهُ أَنْ يَعْمُرَهُ حَيَاتَهُمَا، قَالَ عَطَاءٌ: فَإِنْ أَعْطَاهُ سَنَةً أَوْ سَنَتَيْنِ أَوْ شَيْئًا يُسَمِّيهِ فَهِيَ مَنِيحَةٌ يَمْنَحَهَا إِيَّاهُ لَيْسَ بِعُمْرَى.
English Translation
Ibn Umar (may Allah be pleased with them both) said: The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) said: "There is no ruqba and no 'umra. Whoever is given something as 'umra or ruqba, it belongs to him in his life and after his death." He explained: Ruqba is when one says: 'It belongs to whichever of us outlives the other.' And 'umra is when one grants it for the other's lifetime. Ata' said: If he gives it for a year or two or a specified period, then it is a manihah (temporary loan), not an 'umra.
Urdu Translation
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا: نہ رقبی (واپس لینا) جائز ہے اور نہ عمری، جسے عمری یا رقبی دیا گیا، تو وہ چیز زندگی میں بھی اسی کی ہے اور مرنے کے بعد بھی اسی کی ہے، سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رقبی یہ ہے کہ ایک آدمی دوسرے سے کہے: میری طرف سے اور تیری طرف سے (یعنی میں پہلے مر گیا، تو تیری ہے اور تو پہلے مر گیا، تو مجھے واپس مل جائے گی) اور عمری یہ ہے کہ اس کی زندگی تک وہ چیز اسے دے دے۔ عطاء کہتے ہیں: اگر ایک سال یا دو سال یا مقررہ مدت تک کے لیے دے، وہ تحفہ ہے، عمری نہیں ہے۔[المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 990]
