Arabic (Original)
حَدَّثَنَاعَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ، قَالَ: ثَنَايَحْيَى يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ، عَنْشُعْبَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِيعَمْرُو بْنُ مُرَّةَ، عَنْعَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَمَةَ، قَالَ: أَتَيْتُعَلِيًّارَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَا وَرَجُلانِ مِنْ قَوْمِي وَرَجُلٌ مِنْ بَنِي أَسَدٍ أَحْسَبُ فَبَعَثَهُمَا وَجْهًا، فَقَالَ: إِنَّكُمَا عِلْجَانِ فَعَالِجَا عَنْ دِينِكُمَا ثُمَّ دَخَلَ الْمَخْرَجَ فَتَهَيَّأَ، ثُمَّ خَرَجَ فَأَخَذَ جَفْنَةً مِنْ مَاءٍ فَتَمَسَّحَ بِهَا، ثُمَّ جَعَلَ يَقْرَأُ فَكَأَنَّمَا أَنْكَرْنَا عَلَيْهِ، فَقَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَقْضِي حَاجَتَهُ ثُمَّ يَخْرُجُ فَيَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَنَأْكُلُ مَعَهُ اللَّحْمَ وَلا يَحْجِزُهُ"، وَرُبَّمَا قَالَ: وَلا يَحْجُبُهُ عَنْ ذَلِكَ شَيْءٌ لَيْسَ الْجَنَابَةُ، قَالَ يَحْيَى: وَكَانَ شُعْبَةُ يَقُولُ فِي هَذَا الْحَدِيثِ: نَعْرِفُ وَنُنْكِرُ يَعْنِي أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَلَمَةَ كَانَ كَبِرَ حَيْثُ أَدْرَكَهُ عَمْرٌو.
English Translation
Ibn Umar (may Allah be pleased with them both) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Trim the mustache and grow the beard."
Urdu Translation
عبد اللہ بن سلمہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں اور میرے قبیلے کے دو آدمی سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، میرا خیال ہے ایک آدمی بنو اسد میں سے بھی تھا، آپ نے ان دونوں کو یہ کہہ کر شہر کی دوسری جانب بھیج دیا کہ آپ ضخیم و جسیم ہیں، اس لیے وہاں جا کر دین کی خدمت کریں۔ آپ بیت الخلا میں چلے گئے، پھر واپس آکر پانی منگوایا، اس سے ایک چلو لے کر ہاتھ دھوئے اور قرآن کی تلاوت شروع کر دی، ہم نے عجیب سا محسوس کیا، تو آپ رضی اللہ عنہ نے بتایا: نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمقضائے حاجت کر کے بیت الخلا سے نکلتے، تو قرآن پڑھتے، ہمارے ساتھ گوشت کھاتے، جنابت کے علاوہ کوئی چیز آپ کو ان کاموں سے نہیں روکتی تھی۔ یحیٰی کہتے ہیں: امام شعبہ رحمہ اللہ اس حدیث کے متعلق کہا کرتے تھے: یہ ہمارے نزدیک معروف بھی ہے اور منکر بھی، کیوں کہ جب عمرو کی ملاقات عبداللہ بن سلمہ سے ہوئی، تو اس وقت وہ (عبداللہ) بوڑھے ہو چکے تھے۔[المنتقى ابن الجارود/كتاب الطهارة/حدیث: 94]
