Arabic (Original)
عن معاذ بن جبل رضى الله عنه ان النبى حين بعثه الى اليمن قال له: كيف تقضي اذا عرض لك قضاء؟ قال: اقضي بما فى كتاب الله قال: فان لم يكن فى كتاب الله؟ قال: بسنة رسول الله، قال: فان لم يكن فى سنة رسول الله، قال: اجتهد راي لا الو، قال: فضرب رسول الله صلى الله عليه وسلم صدره، قال: الحمد لله الذى وفق رسول الله لما يرضي رسول الله صلى الله عليه وسلم
English Translation
When the Prophet sent Mu'adh ibn Jabal to Yemen, he asked him: How will you judge when a case is presented to you? He said: I will judge according to the Book of Allah. He said: And if it is not in the Book of Allah? He said: Then by the Sunnah of the Messenger of Allah. He said: And if it is not in the Sunnah of the Messenger of Allah? He said: I will exercise my own judgment and spare no effort. The Messenger of Allah, peace be upon him, struck his chest and said: All praise is due to Allah who guided the envoy of the Messenger of Allah to what pleases the Messenger of Allah.
Urdu Translation
”حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے انہیں یمن بھیجا تو ان سے فرمایا جب تمہارے سامنے مقدمات پیش کئے جائیں گے تو کیسے ان کا فیصلہ کرو گے؟ انہوں نے عرض کیا کہ میں اللہ کی کتاب کے مطابق فیصلہ کروں گا۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا، اگر وہ بات اللہ کی کتاب میں نہ ہو؟ انہوں نے عرض کیا کہ پھر میں رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکی سنت کے مطابق فیصلہ کروں گا۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے پھر فرمایا کہ اگر وہ بات سنت رسول میں بھی نہ ہو؟ انہوں نے عرض کیا تب میں اپنی رائے سے اجتہاد کروں گا اور کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔ اس پر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اپنے ہاتھ ان کے سینے پر مارے اور فرمایا کہ تمام تعریفیں اس ذات کے لئے ہیں جس نے رسول کے قاصد کو یہ توفیق دی جس سے اللہ کے رسول بھی راضی ہوئے ہیں۔“[مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 216]
