English Translation
Umar (may Allah be pleased with him) prayed Fajr at Muzdalifah and then waited. He said: "The polytheists would not depart from here until the sun rose, and they would say: 'O Thabir (a mountain), shine with the rays of the sun!' But the Prophet (peace be upon him) opposed them." Then Umar departed before the sun rose.
Urdu Translation
امیرالمؤمنین سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نےفجر کی نماز مزدلفہ میں پڑھی پھر ٹھہرے رہے۔ اس کے بعد فرمایا:”مشرک لوگ جب تک آفتاب طلوع نہ ہوتا یہاں سے کوچ نہ کرتے تھے اور کہا کرتے تھے:”اے ثبیر! (ایک پہاڑ کا نام ہے) آفتاب کی کرنوں سے چمک جا۔“اور بیشک نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے ان کی مخالفت فرمائی۔ اس کے بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے آفتاب کے نکلنے سے پہلے ہی کوچ کر دیا۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 837]
