English Translation
Narrated Zaid bin Khalid al-Juhani (may Allah be pleased with him): A man asked the Prophet (peace be upon him) about a lost item. He said: "Note its container and wrapping, then announce it for a year. If its owner comes, give it to him; otherwise, use it." The man asked about a lost camel. The Prophet became angry until his cheeks turned red and said: "What concern do you have with it? It has its water-skin and hooves. It will reach water and eat trees. Leave it until its owner finds it." The man then asked about a lost sheep. He said: "It is for you, your brother, or the wolf."
Urdu Translation
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے ایک شخص نے گری پڑی (لاوارث) چیز کا حکم پوچھا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اس کی بندش کو پہچان لے۔“یا یہ فرمایا:”اس کے ظرف کو اور اس کو تھیلی کو (پہچان لے) پھر سال بھر اس کی تشہیر کرے (یعنی اس کے اصل مالک کو تلاش کرے) پھر اس کے بعد (اگر کوئی مالک اس کا نہ ملے تو) اس سے فائدہ اٹھا لے اور اگر اس کا مالک (سال بعد بھی) آ جائے تو اسے اس کے حوالے کر دے۔“پھر اس شخص نے کہا کہ کھویا ہوا اونٹ (اگر ملے تو اس کو کیا کیا جائے)؟ تو آپصلی اللہ علیہ وسلمغضبناک ہوئے یہاں تک کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمکے دونوں رخسار مبارک سرخ ہو گئے یا (راوی نے کہا کہ) آپصلی اللہ علیہ وسلمکا چہرہ مبارک سرخ ہو گیا اور آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”تجھے اس اونٹ سے کیا مطلب؟ اس کی مشک اور اس کا پاپوش اس کے ساتھ ہے، پانی پر پہنچے گا (تو پانی پی لے گا) اور درخت (کے پتے) کھا لے گا، لہٰذا اسے چھوڑ دے، یہاں تک کہ اس کو اس کا مالک مل جائے۔“پھر اس شخص نے کہا کہ کھوئی ہوئی بکری (کا پکڑ لینا کیسا ہے)؟ تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”(اس کو پکڑ لو کیونکہ وہ) تمہاری ہے یا تمہارے بھائی کی یا (اگر کسی کے ہاتھ نہ لگی تو) پھر بھیڑیئے کی۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 80]
