English Translation
Ma'n ibn Yazid (may Allah be pleased with him) said: I, my father, and my grandfather all pledged allegiance to the Messenger of Allah (peace be upon him). He arranged my engagement and performed my marriage. One day, I brought a dispute to the Prophet (peace be upon him). My father Yazid had set aside some gold coins for charity and left them with a man in the mosque. I went and took them. My father said: "By Allah, I did not intend them for you." I brought the matter before the Messenger of Allah (peace be upon him), who said: "O Yazid, you will have the reward for what you intended. And O Ma'n, what you took is yours."
Urdu Translation
سیدنا معن بن یزید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہمیں نے، میرے باپ نے اور میرے دادا نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے بیعت کی ہے اور نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمہی نے میری منگنی کی اور میرا نکاح کیا اور ایک دن میں آپصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس ایک مقدمہ لے کر حاضر ہوا اور (وہ مقدمہ یہ تھا کہ) میرے باپ یزید نے کچھ اشرفیاں برائے صدقہ نکالی تھیں اور ان کو مسجد میں ایک شخص کے پاس رکھوا دیا تھا (کہ تم جس کو چاہو دے دینا) چنانچہ میں گیا اور میں نے وہ اشرفیاں لے لیں اور ان کو (گھر) لے آیا میرے باپ نے کہا کہ اللہ کی قسم! میں نے تجھ کو دینے کا ارادہ نہیں کیا تھا تو میں یہ مقدمہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکی خدمت میں لے گیا۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اے یزید! جو نیت تم نے کی ہے اس کا ثواب تمہیں ملے گا اور اے معن! جو کچھ تم نے لے لیا وہ تمہارا ہے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 719]
