English Translation
A man asked the Prophet (peace be upon him): "Tell me of a deed that will admit me to Jannah." The people said: "What is the matter with him?" The Prophet (peace be upon him) said: "He has a genuine need." Then he said: "Worship Allah and do not associate anything with Him, establish the prayer, pay the Zakah, and maintain ties of kinship."
Urdu Translation
سیدنا ایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہایک شخص نے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے عرض کی کہ مجھے کوئی ایسا عمل بتائیے جو مجھے جنت میں داخل کر دے۔ لوگوں نے کہا کہ اسے کیا ہو گیا ہے، کیوں اس طرح کی بات کر رہا ہے؟ تو نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”صاحب ضرورت ہے اور اسے کیا ہو گیا ہے (اچھا سن میں تجھے ایسا عمل بتا دیتا ہوں) تو اللہ کی عبادت کر اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کر اور نماز پڑھا کر اور زکوٰۃ دیا کر اور صلہ رحمی کیا کر۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 703]
