English Translation
Al-Musayyab ibn Hazn (may Allah be pleased with him) said: When Abu Talib was on his deathbed, the Messenger of Allah (peace be upon him) came to him and found Abu Jahl and Abdullah ibn Abi Umayyah ibn al-Mughirah with him. The Prophet (peace be upon him) said: "O uncle, say 'La ilaha illallah,' a word by which I may plead on your behalf before Allah." Abu Jahl and Abdullah said: "O Abu Talib, will you abandon the religion of Abd al-Muttalib?" The Prophet (peace be upon him) kept urging him, and they kept repeating their objection, until the last thing Abu Talib said was that he was on the religion of Abd al-Muttalib, and he refused to say 'La ilaha illallah.' The Prophet (peace be upon him) said: "By Allah, I will certainly seek forgiveness for you as long as I am not forbidden to do so." Then Allah revealed: "It is not for the Prophet and those who believe to seek forgiveness for the polytheists" (al-Tawbah: 113).
Urdu Translation
سیدنا مسیب بن حزن رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہجب ابوطالب کی موت قریب آئی تو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمان کے پاس تشریف لائے پس آپصلی اللہ علیہ وسلمنے ان کے پاس ابوجہل بن ہشام اور عبداللہ بن ابی امیہ بن مغیرہ کو پایا۔ سیدنا مسیب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے ابوطالب سے فرمایا:”اے چچا لا الہٰ الا اللہ کہہ دو، میں تمہارے لیے اللہ کے ہاں اس کی گواہی دوں گا۔“ابوجہل اور عبداللہ بن ابی امیہ نے کہا کہ اے ابوطالب! کیا تم عبدالمطلب کے طریقے سے پھرے جاتے ہو؟ پھر رسول اللہ متواتر کلمہ شہادت پر ان کو دعوت دیتے رہے اور وہ دونوں وہی بات کہتے رہے یہاں تک کہ ابوطالب نے سب سے آخری بات جو ان سے سنی گئی، اس میں یہ کہا کہ وہ عبدالمطلب کے طریقے پر ہیں اور انہوں نے لا الہٰ الا اللہ کہنے سے انکار کر دیا (پھر وہ مر گئے) تو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”ہاں میں اللہ کی قسم! تمہارے لیے استغفار کروں گا جب تک کہ مجھ کو اس ممانعت نہ کی جائے۔“(چنانچہ آپصلی اللہ علیہ وسلماستغفار کرنے لگے) جس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی:”پیغمبر اور ایمان والوں کو زیبا نہیں کہ مشرکوں کے لیے دعا کریں۔“(سورۃ التوبہ: 133)[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 681]
