English Translation
Khabbab (may Allah be pleased with him) said: We emigrated with the Prophet (peace be upon him) purely seeking the pleasure of Allah, so our reward became due upon Allah. Some of us died without having received anything from their reward in this world—among them was Mus'ab ibn Umayr (may Allah be pleased with him). He was martyred on the day of Uhud, and we could not find anything to shroud him in except a single garment. When we covered his head with it, his feet were exposed, and when we covered his feet, his head was exposed. So the Prophet (peace be upon him) told us to cover his head and place Idhkhir grass over his feet.
Urdu Translation
سیدنا خباب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہہم لوگوں نے محض اللہ تعالیٰ کی رضامندی حاصل کرنے کے لیے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے ہمراہ ہجرت کی پس ہمارا ثواب اللہ کے ذمے قائم ہو گیا ہم میں سے بعض لوگ تو ایسے ہیں جو وفات پا گئے اور انہوں نے اپنے ثواب میں سے (دنیا میں) کچھ نہیں لیا، انہیں لوگوں میں سے سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ تھے اور ہم میں سے بعض لوگ وہ ہیں جن کے لیے ان کا پھل پک گیا اور وہ اسے اٹھا اٹھا کر کھاتے ہیں۔ سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ احد کے دن شہید ہوئے اور ہم لوگوں نے (ان کے مال میں سے) اتنا بھی نہ پایا کہ جس سے انہیں کفن دے دیتے سوائے ایک چادر کے (اور وہ بھی ایسی چھوٹی کہ) اگر ہم اس سے ان کا سر ڈھانکتے تو پاؤں کھل جاتے تھے اور جب ہم ان کے پاؤں ڈھانکتے تھے تو ان کا سر کھل جاتا تھا۔ پس نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے ہمیں حکم دیا کہ ان کا سر چھپا دیں اور ان کے پاؤں پر اذخر (گھاس) ڈال دیں۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 647]
